ہفتہ 27 فروری 2021 - 5:50:11 صبح

متحدہ عرب امارات کی برآمدی منڈیاں ستمبر تک بڑھ کر230 ہوگئیں


ابوظبی، 18جنوری، 2021 (وام) ۔۔ مشرق اور مغرب کے مابین اپنی اہم جغرافیائی حیثیت پر سرمایہ کاری کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات نے 2020 میں نئی ​​برآمدات اور دوبارہ برآمدی منڈیوں میں شمولیت اختیار کی جس سے ملک کی کل عالمی برآمدی منڈیاں 230 ہوگئی ہیں۔ سعودی عرب 2020 کے پہلے نو ماہ کے دوران متحدہ عرب امارات کی برآمدی منڈیوں میں 73.58 ارب درہم کے ساتھ سرفہرست ہے جس میں برآمدات اور دوبارہ برآمدات بھی شامل ہیں۔ عراق36.5 ارب درہم کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اسکے بعدسوئٹزرلینڈ 33.47 ارب درہم ، بھارت 24.78 ارب درہم، عمان 24 ارب درہم ، چین 22 ارب درہم ، ہانگ کانگ20.4 ارب درہم ، کویت16.1 ارب درہم ، امریکہ13.1 ارب درہم اور اٹلی 12.75 ارب درہم رہی۔ وفاقی مسابقتی اور اعدادوشمار مرکز ،ایف سی ایس سی کے اعدادوشمار کے مطابق متحدہ عرب امارات کی غیر ملکی تجارت نے کوویڈ 19 وباء کی وجہ سے پیدا ہونے والی عالمی معاشی سست روی کی نفی کی اور 2020 کے پہلے نو مہینوں کے دوران برآمدی قیمت میں 460 ارب درہم کے قریب آمدن حاصل کی۔ خلیج عمان سے مشرق تک اور خلیج عرب کے مغرب تک پھیلے ہوئے خلیج تعاون کونسل کے وسیع و عریض ساحل پر گذشتہ برسوں کے دوران متعدد اسٹریٹجک بندرگاہوں کی ترقی سے عالمی مسابقت کے انڈیکس میں متحدہ عرب امارات کی درجہ بندی نمایاں طور پربہتر ہوئی ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302902466

WAM/Urdu