ہفتہ 27 فروری 2021 - 5:45:17 صبح

متحدہ عرب امارات میں کووڈ 19 کے 3491 نئے مریض ، مزید 3311 صحتیاب ، 5 اموات


ابوظہبی ، 19 جنوری ، 2021 (وام) ۔۔ وزارت صحت و تحفظ کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 1 لاکھ 63 ہزار 49 مزید ٹیسٹ کیئے گئے ، اس عمل میں جدید ترین طبی تشخیصی آلات کا استعمال کیا گیا – وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کووڈ 19 کی عالمی وباء کے متاثرین کی جلد تشخیص کرکے انہیں فوری ضروری علاج معالجہ میسر کرنے کی مہم کے تحت ہونے والے اضافی ٹیسٹس کے نتیجے میں وباء کے نئے متاثرہ 3491 مریضوں کی تشخیص ہوئی ۔ اس کے نتیجہ ملک میں اس وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار 223 ہوگئی ۔ نئے مریض مختلف قومیت سے تعلق رکھتے ہیں ، ان سب کی حالت سنبھلی ہوئی ہے اور انہیں ضروری علاج معالجہ بھی میسر کیا جارہا ہے – وزارت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے زیرعلاج مریضوں میں سے طبی پیچیدگی کی وجہ سے 5 مریض وفات پاگئے جس کے بعد ملک میں اس وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 756 ہوگئی – وزارت نے مرنے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دیگر زیر علاج مریضوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی نیک توقعات کا اظہار کیا ہے ۔ وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر کا سلسلہ جاری رکھنے اور سب کی بھلائی کیلئے سماجی فاصلے جیسے حفاظتی اقدامات کی پیروی کرتے رہنے کی تلقین بھی کی ہے – وزارت نے بتایا ہے کہ وباء سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 3311 مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں جس سے ملک میں مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والے ایسے افراد کی تعداد بڑھ کر دو لاکھ 31 ہزار 675 ہوگئی – ترجمہ ۔ تنویر ملک – https://wam.ae/en/details/1395302902604

WAM/Urdu