ہفتہ 27 فروری 2021 - 4:32:51 صبح

بریکنگ : متحدہ عرب امارات میں کووڈ 19 ویکسین کی 2 ملین خوراکیں دیدی گئیں


ابوظہبی ، 19 جنوری ، 2021 (وام) ۔۔ وزارت صحت کی جانب سے آج کیئے جانے والے اعلان کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اب تک کووڈ 19 کی دو ملین خوراکیں دینے کو انجام دے لے لیا ، اس قومی مہم کے تحت اب تک کل 20 لاکھ 65 ہزار 367 خوراکیں دے دی گئیں جوکہ آبادی کے تناسب میں فی 100 افراد میں 88ء20 خوراکیں کی شرح بنتی ہے – وزارت کی طرف سے معاشرے کے تمام ارکان کو کووڈ 19 کی ویکسین لگانے کی منصوبہ بندی اور ویکسین کے ذریعے درکار مدافعتی نتائج حاصل کرنے کے اقدامات جاری ہے ، اس سے وائرس وباء کے متاثرین کی تعداد کم کرنے کے ساتھ کووڈ 19 کے وائرس کو قابو میں لانے میں مدد حاصل ہوگی – عالمی سطح پر جاری ایسی ویکسینیشن مہم کے تناظر میں متحدہ عرب امارات نے گلوبل رکارڈ ریٹ حاصل کیا ہے جوکہ جاری قومی مہم کی کامیابی اور اس میں معاشرے کے تمام ارکان کی طرف سے بھرپور عوامی شرکت کا اظہار ہے – وزیر صحت عبدالرحمن بن محمد بن ناصر العویس کا کہنا ہے کہ مختصر عرصہ میں رکارڈ تعداد میں ویکسین خوراکوں کی فراہمی ہماری دانش ور قیادت کی غیرمعمولی کاوشوں کا عکاس ہے جوکہ اس وائرس وباء سے نمٹنے کیلئے اختیار کی گئیں ۔ یہ پیشرفت متعلقہ حکومتی اداروں ، ملک کے اداروں اور صف اول کے ہیروز کی کاوشوں کا ثمر بھی ہے کہ ملک کے مختلف ریجنز میں یہ ویکسین تمام شہریوں اور مقیم افراد کو میسر کی جارہی ہے – انہوں نے اس ویکسین لینے کے اہل تمام معاشرے کو ایسے مراکز میں پہنچ کر ویکسین لینے پر زور دیا تاکہ قومی مہم کے مقاصد کو مکمل انجام دیا جاسکے اور سال رواں کی پہلی سہہ ماہی میں ملک کی نصف آبادی کو یہ ویکسین بہم پہنچائی جاسکے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – https://wam.ae/en/details/1395302902688

WAM/Urdu