جمعہ 23 اپریل 2021 - 4:13:28 صبح

عرب امارات کا سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے میزائل و ڈرونز حملوں کیخلاف اظہار مذمت


ابوظہبی ، 28 فروری ، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں نہتے شہریوں اور سویلین مقامات کو سوچے سمجھے انداز میں نشانہ بنانے اور جیزان و خمیس مشیط کے شہروں پر بیلسٹک میزائل اور بوبی ٹریپ والے ڈرونز سے حملے کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ان ڈرونز اور میزائل کو اتحادی افواج نے مارگرایا تھا – وزارت امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون کی جانب سے جاری بیان میں متحدہ عرب امارات نے ایسے سازشی دہشت گرد حملوں کیخلاف مملکت سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کو دہراتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی ، استحکام اور اس کے شہریوں و مقیم افراد کی حفاظت کو لاحق ہر قسم کے خطرات کیخلاف سخت موقف کے عزم کا اعادہ بھی کیا ہے – بیان میں کہا گیا ہے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہیں ، سعودی عرب کو لاحق کوئی بھی خطرہ امارات کی سلامتی و استحکام کیخلاف تصور ہوگا – بیان میں کہا گیا ہے ایسے دہشت گرد حملوں کا جاری سلسلہ خطے کو حوثی بغاوت سے درپیش خطرات کا اظہار کرتا ہے اور یہ خطے کی سلامتی و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والی حوثی ملیشیا کیخلاف نیا ثبوت بھی ہیں - ترجمہ ۔ تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302914265

WAM/Urdu