جمعہ 23 اپریل 2021 - 3:22:23 صبح

عرب امارات کا جازان ، سعودیہ پر حوثی میزائل حملے کیخلاف شدید اظہار مذمت


ابوظہبی ، 2 مارچ ، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی دہشت گرد ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے شہر جازان کے سرحدی گاؤں پر میزائل حملے اور اس سے سویلین افراد کی جانوں کے ضیاع کے واقعہ پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے – وزارت امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون کی جانب سے جاری بیان میں ایسے بزدلانہ دہشت گرد حملوں کیخلاف سعودی عرب سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سلامتی و استحکام کیخلاف کسی بھی خطرے میں سعودی عرب کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے ۔ بیان میں سعودی عرب کی جانب سے اپنے شہریوں اور مقیم افراد کی حفاظت یقینی بنانے کے کسی بھی اقدام کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے – وزارت خارجہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہیں ، سعودی عرب کی سلامتی و استحکام کو درپیش کوئی بھی خطرہ عرب امارات کیخلاف تصور ہوگا – بیان میں کہا گیا ہے حملوں کا جاری سلسلہ خطے کو حوثی بغاوت سے لاحق خطرات اور اس ملیشیا کی جانب سے خطے کی سلامتی و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کا ثبوت ہیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302914830

WAM/Urdu