جمعہ 23 اپریل 2021 - 2:37:23 صبح

متحدہ عرب امارات کی سعودی شہری تنصیبات پرحوثی حملوں کی کوشش کی مذمت


ابوظبی ، 2 مارچ ، 2021 (وام) ۔۔متحدہ عرب امارات نے ایرانی حمایت یافتہ دہشتگرد حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں شہریوں اور شہری املاک کو نشانہ بنانے کی منظم کوششوں کی شدید مذمت کی ہے ۔حوثی ملیشیا نے ڈرون کے ذریعے سعودی شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے اتحادی افواج نے ناکام بنادیا۔ وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کی جانب سے جاری ہونے والے کے ایک بیان میں متحدہ عرب امارات نے کہا ہےکہ گزشتہ کچھ عرصے سے ان حملوں میں خطرناک اضافہ ہوا ہے جوان ملیشیاؤں کی جانب سے خطے کے استحکام اور سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کا ثبوت ہے۔ وزارت خارجہ نے ان تخریبی دہشتگردانہ حملوں پر سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہہ متحدہ عرب امارات سعودی عرب کی سلامتی ، استحکام اور اس کے شہریوں کی حفاظت کیلئے اس کے ساتھ ہے۔ بیان میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی سیکیورٹی ناقابل تقسیم ہے اور متحدہ عرب امارات سعودی عرب کو درپیش کسی بھی خطرے کو اپنی سلامتی اور استحکام کے لئے خطرہ سمجھتا ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302914873

WAM/Urdu