پیر 12 اپریل 2021 - 11:56:01 شام

متحدہ عرب امارات کی سعودی عرب پر حوثی ڈرونز حملوں کیخلاف شدید اظہار مذمت


ابوظہبی ، 28 مارچ ، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں شہریوں اور شہری اہداف کو جان بوجھ کر اور منظم طریقے سے بموں سے لیس دو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کے اقدام کی سخت مذمت کی ہے ، ان دونوں ڈرونز کو اتحادی افواج نے نشانہ بنا ڈالا تھا – وزارت امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات حوثی گروہ کی جانب سے ایسے منظم دہشت گردی کے حملے اس گروہ کی جانب سے بین الاقوامی برادری اور عالمی قوانین و اقدار کی فاش خلاف ورزی و نظراندازی ہے – وزارت نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ ایسے بار بار حملوں کیخلاف فوری اور فیصلہ کن موقف اپنائے ، ایسے حملوں سے سعودی عرب کی سلامتی و استحکام کو خطرہ لاحق ہوا ہے ، حالیہ دنوں میں ایسے مسلسل حملوں نے کشیدگی کو شدید کردیا ہے جوکہ خطے کی سلامتی و استحکام کو اس ملیشیا کی طرف سے لاحق خطرات کے ثبوت و شواہد کا نیا سلسلہ ہے – وزارت نے ایسے دہشت گرد حملوں کیخلاف متحدہ عرب امارات کی طرف سے سعودی عرب کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی و استحکام کا لاحق کسی بھی خطرے کیخلاف غیرمتزلزل عزم و حمایت کا اعادہ کیا اور سعودی عرب کی جانب سے اپنے شہریوں اور مقیم افراد کی حفاظت کیلئے کیئے جانے والے کسی بھی اقدام کی مکمل حمایت بھی کی ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک https://www.wam.ae/en/details/1395302922053

WAM/Urdu