ہفتہ 17 اپریل 2021 - 9:45:39 صبح

ایف این سی کاپارلیمانی ڈویژن قاہرہ میں عرب پارلیمنٹ کے تین روزہ اجلاسوں میں حصہ لے گا


ابوظبی،5 اپریل، 2021 (وام) ۔۔ فیڈرل نیشنل کونسل (ایف این سی) کاپارلیمانی ڈویژن عرب پارلیمنٹ کے تین روزہ اجلاسوں میں حصہ لے گا جو 7 سے 10 اپریل تک قاہرہ میں جاری رہیں گے۔ اماراتی وفد میں ایف این سی پارلیمانی ڈویژن کے سربراہ، عرب پارلیمنٹ کے نائب صدر اور امور خارجہ، سیاسی و قومی سلامتی کمیٹی کے رکن نامہ عبد اللہ الشرہان، کونسل کے دوسرے نائب صدر اور سماجی ، تعلیمی ، ثقافتی ، خواتین اور نوجوانوں کے امور کمیٹی کے رکن، اقتصادی و مالی امور کمیٹی کے رکن احمد بوشاب السویدی اور عرب پارلیمنٹ کی قانون سازی ، قانونی اور انسانی حقوق کی امور کمیٹی کے نائب صدر شتھہ سعید النقبی شامل ہیں۔ ایجنڈے کے مطابق امور خارجہ ، سیاسی اور قومی سلامتی کمیٹی عرب دنیا میں سیاسی اور سلامتی کی پیشرفت، متعدد مشترکہ عرب ایکشن امور اور عرب ممالک میں سائبر سکیورٹی بڑھانے اور تحفظ دینے کے لئے مسودہ قانون پر عرب پارلیمنٹ کے مؤقف پر تبادلہ خیال کرے گی۔ اجلاسوں میں COVID-19 کا مقابلہ کرنے اور اس کے اثرات پر قابو پانے کیلئے پارلیمنٹ کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ نیز عرب افریقی پارلیمانی فورم کے قیام کی تجویز سے متعلق افریقی ممالک کے موقف پر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاسوں میں ایجنڈے کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302924388

WAM/Urdu