پیر 19 اپریل 2021 - 6:53:49 صبح

وزارت صنعت اور اماراتی ترقیاتی بنک کا پائیدار پیداوار کیلئے ایم او یو


دبئی ، 6 اپریل ، 2021 (وام) ۔۔ وزارت صنعت و جدید ٹیکنالوجی نے امارات ترقیاتی بنک کے ساتھ جدید پائیدار پیداوار کیلئے ایک ایم او یو پر دستخط کردیئے – یہ ایم او یو قومی معیشت کے اہم شعبوں میں پائیدار پیداوار کو فروغ دینے کیلئے ترتیب دیا گیا ہے جس میں بنکنگ سروسز کیلئے مالیاتی حل کو ان شرائط پر پیش کیا جائے گا جو کہ تمام متعلقہ فریقین کیلئے پائیدار پیداوار کو یقینی بنائیں گے ۔ اس کے علاوہ یہ ملک کے صنعتی اور جدید ٹیکنالوجی والے شعبوں میں جدید ترین ترقیاتی پیشرفت میں بھی معاون ہوگی – اس شراکت داری کے تحت 30 ارب درہم کا مالیاتی پورٹ فولیو مختص کیا جائے گا جو کہ ترجیحی صنعتی شعبوں کو معاونت اور ساڑھے 13 ہزار بڑی ، درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں اور اداروں کو مالی تعاون فراہم کرے گا – اس ایم او یو سے قبل " آپریشن 300 ارب " کے عنوان سے صنعتی اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق قومی حکمت عملی کا اجراء بھی کیا گیا تھا اور امارات ترقیاتی بنک کی حکمت عملی کا مقصد وزارت اور بنک کے درمیان مربوط تعاون کا حصول ہے تاکہ مشترکہ مفادات کے شعبوں اور تعاون اقدامات پر عمل کیا جاسکے – ترجمہ ۔ تنویر ملک https://www.wam.ae/en/details/1395302924701

WAM/Urdu