ہفتہ 17 اپریل 2021 - 10:07:32 صبح

وام نے عبرانی زبان میں نئی نیوز سروس شروع کردی

ویڈیو تصویر

ابوظہبی ، 6 اپریل ، 2021 (وام) ۔۔ امارات نیوز ایجنسی ، وام نے عبرانی زبان میں نئی خبر سروس کا آغاز کردیا – اس زبان میں نئی سروس کے اجراء کے بعد وام کی نیوز سروس 19 زبانوں میں دنیا بھر کے کروڑوں لوگوں کیلئے دستیاب ہے ۔ اس نئی نیوز سروس میں عبرانی زبان میں جامع میڈیا مواد دستیاب ہوگا جن میں خبریں ، تحریری و سمعی و بصری رپورٹس شامل ہونگیں اور یہ وام کی ویب سائیٹ اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شائع و جاری ہونگے – امارات نیوز ایجنسی ، وام کے ڈائریکٹر جنرل محمد جلال الریسی کا کہنا تھا کہ عبرانی زبان میں یہ نیوز سروس ایسا میڈیا مواد فراہم کرے گی جوکہ دونوں ممالک کے درمیان مجموعی دوطرفہ تعلقات کے فروغ سے متعلق ہوگا اور یہ تعلقات کا فروغ دونوں ممالک کے درمیان ستمبر 2020 میں طے پانے والے ابراھیمی امن معاہدہ کی روشنی میں انجام پایا ہے – انہوں نے کہا کہ وام ، قیادت کی حمایت کے ساتھ اپنی ترقی کا سفر جاری رکھے گی ، وام نے ہمیشہ علاقائی اور عالمی سطح پر اپنی میڈیا موجود اور اثریت کو تقویت بخشی ہے تاکہ متحدہ عرب امارات کی پانچ دہائیوں پر مبنی ترقیاتی کامیابیوں اور ان کی قیمتی اقدار کو اجاگر کیا جاسکے ، اسے مختلف قومیتوں کے درمیان رواداری اور بقائے باہمی کی مثال بنا کر پیش کیا جاسکے – انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات دنیا کے 200 سے زائد ممالک کے شہریوں کا میزبان ملک ہے اور یہ لوگ یہاں منفرد ہم آہنگی کے ساتھ مل کر رہ رہے ہیں ۔ وام کی نیوز سروس کی 19 زبانوں میں فراہمی والی کثیر جہت ان تقاضوں کو پورا کرنے میں معاون ہوگی – ترجمہ ۔ تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302924830

WAM/Urdu