ہفتہ 17 اپریل 2021 - 9:19:56 صبح

اماراتی چیمبرز فیڈریشن کے چیئرمین اور یونانی سفیر کی ملاقات ، تجارتی تعاون کے فروغ پر غور


ابوظہبی ، 6 اپریل ، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے چیمبرز کی فیڈریشن کے چیئرمین محمد ثانی الرمیثی سے جمہوریہ یونانیہ کے سفیر دیونیسیوس زویس کی ملاقات میں متحدہ عرب امارات اور یونان کی کاروباری برادری کے مفادات اور مشترکا اقتصادی تعاون کی تشکیل پر تبادلہ خیال ہوا ۔ یہ ملاقات ابوظہبی مین فیڈریشن چیمبر کی ٹاور بلڈنگ میں منعقد ہوئی – الرمیثی نے متحدہ عرب امارات اور یونان کے درمیان باہمی اور دوطرفہ تعلقات کو سراہتے ہوئے ان دونوں کے مضبوط سیاسی و اقتصادی بندھن کی خصوصی تعریف کی ۔ انہوں نے دونوں ممالک میں تجارتی و سرمایہ کاری شراکت داری کے فروغ میں نجی شعبہ کے کردار کو سراہا اور دونوں ممالک میں مشترکا منصوبوں اور سرمایہ کاری کے بڑھتے مواقع کو اہم قرار دیا ۔ یہ مواقع بالخصوص غذائی صنعت ، لاجسٹکس ، انفراسٹرکچر ، ٹرانسپورٹیشن ، سیاحت اور ٹیلی مواصلات کے شعبوں میں موجود ہیں – سفیر زیوس نے اپنے ملک کی جانب سے امارات کے ساتھ اقتصادی تعاون کو تمام درجات میں فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بھی فروغ ملے گا ۔ انہوں نے اماراتی فیڈریشن کی جانب سے دونوں ممالک میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی کاوشوں کو بھی سراہا – اس ملاقات میں ابوظہبی چیمبر کے ڈی جی محمد ھلال المھیری اور ان کے نائب عبداللہ غریر القبیسی بھی موجود تھے – ترجمہ ۔ تنویر ملک https://www.wam.ae/en/details/1395302924708

WAM/Urdu