ہفتہ 17 اپریل 2021 - 8:59:53 صبح

یو اے ای ، آئی اے اے کو انٹرنل آڈٹ میں اعلی مہارت کا عالمی اعزاز


دبئی ، 7 اپریل ، 2021 (وام) ۔۔ انٹرنل آڈیٹرز گلوبل کے انسٹی ٹیوٹ ، آئی آئی اے ، جس کے دنیا بھر میں 2 لاکھ سے زائد ارکان ہیں نے 25 سالہ الحاق کے اعتراف میں یو اے اے انٹرنل آڈیٹریز ایسوسی ایشن کو عالمی اعزاز کیلئے منتخب کیا ہے – یہ اہم سنگ میل عرب دنیا کی دوسری بڑی معیشت کے انٹرنل آڈیٹر پروفیشنلز کی سرکاری باڈی کے اعتراف میں حاصل ہوا جسے یہ اعزاز دینے کی سفارش انسٹی ٹیوٹ ریلیشنز کمیٹی ، آئی آر سی نے کی تھی ۔ اس کا مقصد آئی آئی اے اور تمام اداروں کے درمیان تعاون اور اشتراک عمل کو فروغ دینے کیلئے ترقیاتی حکمت عملی کی معاونت کرنا ہے – اس بارے میں آئی آئی اے کے صدر و سی ای او رچڈ ایف چیمبرز نے جو خط لکھا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ الحاق کا پروگرام ترقی اور پیداوار کیلئے غیرمعمولی عزم کو تسلیم کرتا ہے – انٹرنل آڈٹ پروفیشن کی عالمی آواز اور مصدقہ اتھارٹی 25 سالہ الحاق والے کو ' سنہرا الحاق ' سرٹیفکیٹ دیتی ہے ۔ متحدہ عرب امارات ، آئی اے اے ، مشرق وسطی اور شمالی افریقہ خطہ میں انٹرنل آڈٹ کا سب سے بڑا ادارہ ہے ۔ اس کے تربیتی پروگرام ، سیمینارز اور کانفرنسز سال بھر منعقد ہوتے ہیں ۔ یہ اپنے ارکان کے درمیان انٹرنل آڈیٹنگ کیلئے مصنوعی ذہانت ، مشین لرننگ ، بلاک چین ، ڈیٹا پرائیویسی ، ڈیجیٹائزیشن ، سائبر سکیورٹی اور روبوٹکس کی اہمیت کو مسلسل اجاگر کرتا ہے – یو اے ای ، آئی اے اے کے چیئرمین عبدالقادر عبید علی نے یہ اعزاز ملنے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس پیشہ میں متحدہ عرب امارات کی مربوط قائدانہ صلاحیتوں کا عکاس ہے ، یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ جس کیلئے ملک کے سرکاری اور نجی شعبہ میں عالمی سطح کے معیار اور بلند درجہ کیلئے دانش ور قیادت نے واضح عزم کررکھا ہے – آئی اے اے نے انٹرنل آڈیٹرز کے ایشیئن فیڈریشن انسٹی ٹیوٹس جیسے اداروں کے ساتھ تعلقات و روابط قائم کررکھے ہیں جن میں افریقین فیڈریشن انسٹی ٹیوٹس ، یورپیئن کنفیڈریشن انسٹی ٹیوٹس ، فاؤنڈیشن لاطینو امریکنز اور یونین فرانکو فون ڈی شامل ہیں ۔ آئی آر سی کی سربراہی انجلا وٹزنی کرتی ہیں جوکہ بی ڈی او اے جی میں فرانزک ، رسک اینڈ کمپلائنس کی مینجر بھی ہیں ۔ اس کی آڈٹ سے متعلق خدمات میں دنیا بھر کے 162 ممالک میں 80 ہزار ملازم ہیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک https://www.wam.ae/en/details/1395302925150

WAM/Urdu