ہفتہ 17 اپریل 2021 - 8:36:33 صبح

عرب امارات میں کووڈ 19 ویکسین کی مزید 48 ہزار خوراکیں دیدی گئیں


ابوظہبی ، 7 اپریل ، 2021 (وام) ۔۔ وزارت صحت کی جانب سے کئے جانے والے اعلان کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 47 ہزار 570 خوراکیں دیدی گئیں ۔ ملک میں اب تک کووڈ 19 ویکسین کی مجموعی طور پر 87 لاکھ 7 ہزار 73 خوراکیں دی جاچکی ہیں ، اس طرح قومی سطح پر اس ویکسین کی فراہمی کا تناسب بڑھ کر فی 100 افراد میں 04ء88 خوراکیں ہوگیا – کووڈ 19 سے بچاؤ کی اس ویکسین کو فراہمی کا یہ عمل وزارت کے اس منصوبے کے تحت جاری ہے جس میں معاشرے کے تمام ارکان کو اس ویکسین کی فراہمی کی جانی ہے تاکہ ویکسینیشن کے اس عمل سے ملک میں درکار مدافعتی صلاحت حاصل ہوسکے ۔ اس سے اس وائرس وباء کے کیسز کی تعداد کم ہوگی اور اس وائرس کا پھیلاؤ بھی رکے گا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302925166

WAM/Urdu