ہفتہ 17 اپریل 2021 - 9:05:49 صبح

چیچنیا کے سربراہ کا اماراتی سفیر کیلئے میڈل آف میرٹ کا اعزاز


گروزنی ، 7 اپریل ، 2021 (وام) ۔۔ روس کے جنوبی علاقہ چیچنیا کے لیڈر رمضان قدیروف نے روس میں متحدہ عرب امارات کے سفیر ڈاکٹر محمد احمد بن سلطان الجابر کو جمہوریہ چیچنیا کے فیڈرل میرٹ میڈل فار سروسز عطا کیا ہے ۔ انہیں دوطرفہ تعاون کو مستحکم کرنے کی کاوشوں کے اعتراف میں اس اعزاز سے نواز گیا ہے – چیچن پارلیمنٹ کے سپیکر ماگومید داودوف نے پارلیمانی ہیڈکوارٹرز میں ڈاکٹر الجابر کو یہ اعزاز پیش کیا ۔ چیچن دارالحکومت گروزنی میں ہونے والی اس تقریب میں سفارتی مشن کے متعدد ارکان بھی موجود تھے – ترجمہ ۔ تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302925153

WAM/Urdu