ہفتہ 17 اپریل 2021 - 10:00:41 صبح

منصور بن زاید کی زیرصدارت مرکزی بینک کے بورڈآف ڈائریکٹرزکا اجلاس

  • منصور بن زايد يترأس اجتماع مجلس إدارة المصرف المركزي
  • منصور بن زايد يترأس اجتماع مجلس إدارة المصرف المركزي
  • منصور بن زايد يترأس اجتماع مجلس إدارة المصرف المركزي
  • منصور بن زايد يترأس اجتماع مجلس إدارة المصرف المركزي

ابوظبی، 7 اپریل، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے سنٹرل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس قصر الوطن میں ہوا جس کی صدارت نائب وزیر اعظم، وزیر صدارتی امور اور سنٹرل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شیخ منصور بن زاید آل نھیان نے کی۔ اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے وائس چیئرمین اور سنٹرل بینک کے گورنر عبدالرحمن صالح الصالح نے بورڈ ارکان کے ساتھ اس کے ایجنڈے میں درج متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں Banking supervision and Examination Department کی پیش کردہ دستاویز میں مالیاتی اداروں کی لائسنسنگ سے متعلق مالی پالیسیوں اور سرگرمیوں کے بارے میں تجاویز کے ساتھ ساتھ مرکزی بینک کی پالیسیوں اور ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والی سہولیات کے خلاف اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ مرکزی بنک نے قومی بینکوں اور مالیاتی اداروں کی متعدد درخواستوں کی بھی منظوری دی اور کم رسک نظام کے مطابق کام کرنے والے ماہر بینک کے قیام کا لائسنس جاری کیا ہے۔ اجلاس کے شرکاء نے بینک کی ٹارگٹڈ اکنامک سپورٹ اسکیم (ٹی ای ایس) اور کورونا وائرس (COVID-19) وبائی مرض کے مالی اور معاشی نقصانات کو کم کرنے میں اس کے کردار کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں 2021 کے اختتام تک بینکوں اور مالیاتی کمپنیوں کو فراہم کردہ 50 ارب درہم زیرو لاگت فنڈز سپورٹ سہولت میں توسیع کرنے کا فیصلہ بھی جاری کیا گیا۔ اس کے بعد بورڈ ارکان نے "50 ویں سال" کی تیاریوں کے مطابق بنک نوٹ جاری کرنے کے تیسرے اور تازہ ترین اجراء کی منظوری دی۔ نئے نوٹ میں حفاظتی نشانات ہوں گے جو بین الاقوامی معیار پر پورا اترتے ہیں۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302925151

WAM/Urdu