پیر 19 اپریل 2021 - 6:59:39 صبح

خالد بن محمد نے سپیشل اولمپک ورلڈ گیمز نمائش کا افتتاح کیا


ابوظبی، 7 اپریل، 2021 (وام) ۔۔ ابو ظبی ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور ابو ظبی ایگزیکٹو آفس کے چیئرمین شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نھیان نے خصوصی اولمپکس ورلڈ گیمز ابو ظبی 2019 کے دور رس اثرات کو اجاگر کرنے کیلئے نمائش کا افتتاح کیا ہے۔ نمائش کی افتتاحی تقریب میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی وزیر حصہ بنت عیسیٰ بوحمید ، محکمہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے چیئرمین طلال الہاشمی، خصوصی اولمپکس متحدہ عرب امارات کے نیشنل ڈائریکٹر طلال الہاشمی، متحدہ عرب امارات اور اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز ابو ظبی 2019 کے سپانسرز کے نمائندوں اورخصوصی اولمپکس کے دیگر سینئر نمائندوں نے شرکت کی۔ شیخ خالد نے ابو ظبی کے معذور افراد کے لئے سب سے زیادہ جامع جگہ ہونے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کھیلوں کے بعد سے کئے جانے والے کام کے ٹھوس اثرات کی تعریف کی جس سے معذور افراد کی معاشرے میں شمولیت بڑھانے اور انکے وقار میں اضافے میں مدد ملی ۔ انہوں نے تعلیم میں تسلسل ،کھیل اور فنون لطیفہ کو بہتر بنانے کی سرگرمیاں جاری رکھنے ، کیریئر بنانے کے لئے کام کے مواقع کی فراہمی اور معاشرے میں معذور افراد کی شمولیت بڑھانے کے لئے نئے طریقے متعارف کرانے کی اہمیت پر زور دیا۔ ابو ظبی کے امارات پیلس ہوٹل میں اسپیشل اولمپکس متحدہ عرب امارات کے زیر اہتمام 22 اپریل تک جاری رہنے والی نمائش میں کھیلوں کے یادگار لمحوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ خصوصی اولمپکس متحدہ عرب امارات کے نیشنل ڈائریکٹر طلال الہاشمی نے کہاکہ خصوصی اولمپکس ورلڈ گیمز ابو ظبی 2019 نے ثابت کیا ہے کہ ہمت، عزم اور ارادے کے ساتھ معذور افراد کوئی بھی ہدف حاصل کرسکتے ہیں اس کی کوئی حد نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ سپیشل اولمپکس کے بارے میں نمائش کا مقصد متحدہ عرب امارات کے کھیلوں کے فروغ میں کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا مشن ہماری قیادت کے پختہ عزم کے تحت معذور افراد کو افزائش، سیکھنے اور فروغ پزیر ہونے کے لئے بہترین حالات فراہم کرنا ہے۔ شعبہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر مغیر خامس الخالی نے کہاکہ سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز ابو ظبی 2019 نے متحدہ عرب امارات کے معذور افراد کو ان کے خوابوں پر عمل پیرا ہونے کے لئے بااختیار بنانے کے عزم کا جشن منایا۔ انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کو اپنی شمولیت کی میراث پر فخر ہے اور وہ ایک جامع معاشرے کی تشکیل کے لئے مزید حکمت عملیوں پر عمل درآمد کا منتظر ہے جو تمام لوگوں کو اپنی صلاحیتوں کو پورا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ مارچ 2019 میں سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز ابو ظبی میں دنیا بھر کے 200 سے زائد ممالک کے 7000 سے زیادہ معذور کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔ رواداری کے سال کے دوران منعقدہ خصوصی اولمپکس ورلڈ گیمز ابو ظبی 2019 نے ایونٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ تعداد میں ملکوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کھیلوں کی میزبانی کرنے والی MENA خطے میں پہلی قوم کی حیثیت سے ریکارڈ قائم کیا۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302925308

WAM/Urdu