منگل 28 ستمبر 2021 - 2:11:02 صبح

ابوظہبی میں گھر پر قرنطینہ ہونے کی ہدایات کو اپ ڈیٹ کردیا گیا


ابوظہبی ، 6 جولائی ، 2021 (وام) ۔۔ ابوظہبی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے ابوظہبی صحت عامہ مرکز کے اشتراک سے معاشرے کے تمام ارکان کی صحت وتحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کورونا وائرس کے مثبت کیسز سے رابطہ میں آنے والوں کیلئے گھر پر قرنطینہ ہونے کی ہدایات کو اپ ڈیٹ کردیا ہے – اس کے مطابق جن لوگوں کو ویکسین لگ چکی ہے انہیں سات دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا اور چھٹے دن پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا ، ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں رسٹ بینڈ کو ساتویں دن اتارا جاسکے گا ۔ جن کو ویکسین نہیں ہوئی انہیں 12 دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا اور 11ویں دن پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا جس کے منفی آنے کی صورت میں رسٹ بینڈ کو بارہویں دن اتارا جاسکے گا – مثبت کیس سے رابطہ میں آنے اور گھر پر قرنطینہ ہونے کے پروگرام میں رجسٹرڈ ہونے والے مفت واک ان پی سی آر ٹیسٹ کرواسکتے ہیں اور زاید پورٹ ، مفرق ہاسپٹل ادینک ، العین کنونشن سنٹر ، الخبیصی اور مدینۃ زاید الظفرۃ میں کووڈ 19 پرائم اسیسمنٹ سنٹرز اور ایس ای ایچ اے ہاسپٹلز ، الظفرۃ میں جاکر رسٹ بینڈ اتروا سکتے ہیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302950290

WAM/Urdu