اتوار 19 ستمبر 2021 - 6:22:56 صبح

سعودی آرامکو نے بٹ کوائن مائننگ سے متعلق اطلاعات کی تردید کردی


ظھران ، سعودی عرب ، 2 اگست ، 2021 (وام) ۔۔ سعودی آرامکو نے بٹ کوائن کی مائننگ کرنے کے منصوبے سے متعلق اطلاعات کی تردید کردی ہے – آرامکو کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق وہ حالیہ رپورٹس جن میں کہا گیا تھا کہ یہ کمپنی ، بٹ کوائن مائننگ کی سرگرمیوں میں شامل ہونے جارہی ہے ، مکمل غلط اور جھوٹ ہیں ، آرامکو اس امر کی تصدیق کرتی ہے یہ دعوی سراسر غلط ہیں – آرامکو جوکہ توانائی اور کیمیکلز کی عالمی مربوط کمپنی ہے ، دنیا میں سپلائی ہونے والے ہر آٹھ بیرل میں سے اوسطا ایک بیرل کو پیدا کرتی ہے اور اس نے توانائی کی نئی ٹیکنالوجیز کو بھی تیار کیا ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302957092

WAM/Urdu