اتوار 19 ستمبر 2021 - 6:44:12 صبح

عرب امارات کا حوثی ڈرون سے سعودی کو نشانہ بنانے کی کوشش پر اظہار مذمت


ابوظہبی ، 19 اگست ، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی دہشت گرد ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب میں شہریوں اور شہری اہداف کو جان بوجھ کر اور منظم طریقے سے بوبی ٹریپ والے ڈرون کے ذریعے نشانہ بنانے کے اقدام کی سخت مذمت کی ہے ، اس ڈرون کو اتحادی افواج نے نشانہ بنا ڈالا تھا – وزارت امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات حوثی گروہ کی جانب سے ایسی منظم دہشت گردی اس گروہ کی جانب سے بین الاقوامی برادری اور عالمی قوانین و اقدار کی سنگین خلاف ورزی ہے – وزارت نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ ایسے بار بار حملوں کیخلاف فوری اور فیصلہ کن موقف اپنائے ، ایسے حملوں سے اہم انفراسٹرکچر کو سعودی عرب کی سلامتی کو نشانہ بنایا جارہا ہے ، حالیہ دنوں میں ایسے مسلسل حملوں نے کشیدگی کو شدید کردیا ہے جوکہ خطے کی سلامتی و استحکام کو اس ملیشیا کی طرف سے لاحق خطرات کے ثبوت و شواہد کا نیا سلسلہ بھی ہے – وزارت نے ایسے دہشت گرد حملوں کیخلاف متحدہ عرب امارات کی طرف سے سعودی عرب کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی و استحکام کا لاحق کسی بھی خطرے کیخلاف غیرمتزلزل عزم و حمایت کا اعادہ کیا اور سعودی عرب کی جانب سے اپنے شہریوں اور مقیم افراد کی حفاظت اور ملکی سلامتی و استحکام کیلئے کیئے جانے والے کسی بھی اقدام کی مکمل حمایت بھی کی ہے – وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہیں ، سعودی عرب کو لاحق خطرہ عرب امارات کی سلامتی و استحکام کیخلاف تصور کیا جاتا ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302961805

WAM/Urdu