جمعہ 24 ستمبر 2021 - 6:45:46 شام

ایکسپو 2020 دبئی سے دنیا میں نئی منڈیوں کی راہیں کھلیں گی : آسٹریا کی وزیر معیشت


 ویانا، 12 ستمبر ، 2021 (وام) ۔۔ آسٹریا کی وزیر برائے ڈیجیٹل و معاشی امور مارگریٹ شرامبوک نے کہا ہے کہ ایکسپو 2020 دبئی سے نئی منڈیوں کی راہیں کھلیں گی ، بین الاقوامی تعاون فروغ پائے گا اور آسٹریلوی اختراع کاروں کی معیاری تحقیق و ترقی کو اجاگر کرنے کے نئے مواقع پیدا ہونگے – ایکسپو 2020 کے افتتاح کے قریب آنے کے موقع پر آسٹریئن وزیر کا کہنا تھا کہ اس میں آسٹریا کی شرکت جن خصوصیات کی حامل ہوگی ان میں مستقبل کے ویژن پیش کرنا اور باہم جڑی ہوئی دنیا میں مل کر رہنے کو مزید فروغ دینے کی خاطر تصورات اور ٹیکنالوجیز شامل ہیں – انہوں نے واضح کیا کہ آسٹریا نے اختراع اور تکنیکی علم و دانش کے جذبہ کو عالمی سطح پر اپنے سٹارٹ اپس میں شامل کیا اور دبئی ایکسپو میں اسکی شمولت ایسے ہی بامقصد اور بامعنی حل و مصنوعات کو پیش کرنے کی خاطر ہے – آسٹریا کے فیڈرل اکنامک چیمبر کے صدر ہیرالڈ ماہرر کا کہنا تھا کہ ایکسپو 2020 دبئی سے دیگر ممالک کے ساتھ آسٹریا کی رابطوں اور مواصلات کیلئے بہت اہم ہوگی ، یہ آسٹریا کی معیشت کو بھی ترقی دے گی – نمائش میں شامل آسٹریا کا پویلین مختلف شعبوں میں منصوبوں اور اختراع کو پیش کرے گا ، یہ تحقیقی اداروں اور کمپنیوں کی طرف سے اس انداز میں ترتیب و تیار کیئے گئے ہیں جنہیں جامعات اور تکنیکی تعلیم کے کالجز کے اشتراک سے بنایا گیا ہے اور ان کی وجہ سے ماحولیات اور موسمیات پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں – آسٹریئن پویلین کو " اختراع ٹاور " کے نام سے پیش کیا جارہا ہے جس میں کئی شعبوں سے 53 منتخب اختراعات کو پیش کیا جائے گا ، یہ آسٹریا کے سائنسدانوں ، کمپنیوں اور تحقیقی اداروں کی طرف سے مستقبل کے سمارٹ شہروں پر مثبت اور اختراعی انداز میں اثرانداز ہونے کیلئے ہیں ۔ ان کا تعلق سرکولو معیشت ، قابل تجدید توانائی ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ، صحت اور حیاتیاتی سائنسز سے ہے – یکم اکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2022 تک منعقد ہونے والی ایکسپو 2020 دبئی میں 191 ممالک اور دنیا بھر سے کئی ملین افراد ، مہمان و سیاح شریک ہونگے ۔ اس چھ ماہی نمائش سے اختراع ، ثقافت ، تخلیق اور انسانی ترقی کے ذریعے نئی دنیا کی تشکیل کا موقع میسر آئے گا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302969059

WAM/Urdu