منگل 28 ستمبر 2021 - 4:37:35 شام

ادنوک نے ادنوک ڈرلنگ کی آئی پی او کیلئے فی حصص قیمت کا اعلان کردیا


ابوظہبی ، 13 ستمبر ، 2021 (وام) ۔۔ ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی ، ادنوک نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے ادنوک ڈرلنگ کمپنی کے حصص کی ابتدائی عوامی پیشکش میں فی حصص 30ء2 درہم کی قیمت مقرر کی ہے ، یہ 10 ارب ڈالر ایکویٹی قدر کے برابر ہونگے – حصص کی اس آفر قیمت کا تعین ادنوک نے بطور فروخت کنندہ شیئرہولڈر کے کیا ہے ۔ اس کے حصص کی آج فروخت شروع ہونے سے قبل ہی ادنوک ڈرلنگ کی سرمایہ کاری مصروفیت میں مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی طرف سے مضبوط ابتدائی طلب ظاہر ہوئی ہے – ادنوک اور ادنوک ڈرلنگ کو یقین ہے کہ حصص کی آفر پرائس سے سرمایہ کاریوں کو بہت زیادہ ترغیب ملے گی اور یہ ادنوک ڈرلنگ کی پیداواری استعداد پر ادنوک کے طویل مدتی اعتماد کا عکاس بھی ہے ۔ یہ فیصلہ ادنوک کی ان ترجیحات کا عکاس بھی ہے جو اس نے آفٹر مارکیٹ کارکردگی کی معاونت کیلئے طے کررکھی ہیں ۔ حصص کی قیمت کو متعین کرنے کا فیصلہ ، ادنوک کے ان کلیدی مقاصد میں سے اس ایک کا اظہار بھی ہے جو کہ ملک اور ابوظہبی کی ایکویٹی کیپٹل مارکیٹس میں پیداوار ، استحکام اور کثیر جہت بنانے کیلئے ہے – متحدہ عرب امارات کے ریٹیل سرمایہ کاروں کیلئے ادنوک ڈرلنگ کے حصص کی آئی پی او فروخت آج شروع ہوکر 23 ستمبر تک جاری رہے گی جبکہ کوالیفائیڈ مقامی اور بین الاقوامی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کیلئے اسکی فروخت 26 ستمبر تک ہوگی ۔ اے ڈی ایکس میں ادنوک ڈرلنگ کی لسٹنگ 3 اکتوبر 2021 کے لگ بھگ متوقع ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302969349

WAM/Urdu