جمعہ 24 ستمبر 2021 - 7:27:54 شام

الجروان کا جی 20 کے بین العقیدہ فورم سے خطاب میں فروغ امن اور تصادم خاتمے پر زور

  • في منتدى مجموعة العشرين للأديان .. الجروان يدعو إلى بناء السلام  بدلا من التسليح والحروب
  • في منتدى مجموعة العشرين للأديان .. الجروان يدعو إلى بناء السلام  بدلا من التسليح والحروب
  • في منتدى مجموعة العشرين للأديان .. الجروان يدعو إلى بناء السلام  بدلا من التسليح والحروب

بولوگنا ، اٹلی ، 13 ستمبر ، 2021 (وام) ۔۔ رواداری و امن کی گلوبل کونسل کے صدر احمد محمد الجروان نے کہا ہے کہ دنیا کو بین الاقوامی سط پر ایسی نئی حکمت عملی اور طریقہ کار کی ضرورت ہے جو رواداری اور انسانیت کی اقدار کو بڑھانے دینے کیلئے احترام ، افہام و تفہیم ، انصاف اور عقائد کے تحفظ کے کلچر کو فروغ دیں تاکہ ہم سب ایک زیادہ محفوظ اور سلامت دنیا تک پہنچ سکیں – انہوں نے جی 20 کے بین العقیدہ فورم کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں کہا کہ ہماری دنیا میں بہت زیادہ امتیاز ، تشدد ، دہشت گردی اور شدت پسندی ہے ، اس کے ساتھ ساتھ عدم مساوات اور بدعنوانی بھی موجود ہے ، ایسے میں ضرورت ہے کہ ہمیں امن کے فروغ کی خاطر متحدہ کاوشیں مزید موثر بنانا چاہیئں ، دنیا کا اس حوالے سے نئی حکمت عملی اور طریقہ کار کو اپنانا ہوگا – فورم میں مذاہب کے درمیان امن اور ہم آہنگی کے کلچر کو فروغ دینے پر غور کیا گیا ۔ اس فورم کو رواداری و امن کی گلوبل کونسل کی معاونت بھی حاصل تھی جس میں متعدد مقامی اور عالمی پارلیمنٹیرینز نے اعلی سطح کے پارلیمانی سیمینار سے خطاب بھی کیا ۔ اس کا موضوع : بین العقیدہ مذاکرہ ، رواداری اور امن کو تقویت دینے میں پارلیمنٹیرینز کا کردار " تھا – الجروان کا کہنا تھا کہ دنیا ابھی کووڈ 19 کی عالمی وباء سے بحال ہونے کے عمل سے گزر رہی ہے ، اس کے ہماری زندگیوں پر اثرات سے نمٹا جارہا ہے ، ان حالات نے ہمارے معاشروں اور ممالک کے درمیان مشترکہ عمل کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا ہے ، ضرورت اس بات کی ہے کہ انسانیت کیلئے خطرات کے چیلنجز سے نمٹنے میں مشترکا کاوشیں کی جانی چاہیئں ، وسائل کو لوگوں کے تحفظ اور امن کے فروغ پر خرچ کرنا چاہیئے اور ساتھ ساتھ مسلح تصادم اور جنگوں کو روکنا چاہیئے – انہوں نے ماحولیاتی آلودگی کے مسائل سے نمٹنے پر بھی اظہار خیال کیا اور دنیا بھر کے پارلیمنٹرینز کو اس کے حل کی خاطر موثر کردار ادا کرنے کیلئے کہا ۔ انہوں نے سلامتی اور بھلائی کی خاطر اظہار خیال میں کہا کہ ہم سب افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کا قریبی جائزہ لے رہے ہیں ، یہ امید رکھتے ہیں کہ افغان عوام اور تمام اقوام امن ، استحکام اور سلامتی کو حاصل کرلیں گے – الجروان نے غیرقانونی امیگریشن سے نمٹنے کی اہمیت پر بھی زور دیا – دریں اثناء ، الجروان نے فورم کی سائیڈ لائنز پر سلوینیا کے صدر بوروت پاہور سے بھی ملاقات کی اور انہیں کونسل کے اہداف و مقاصد کے حصول کی خاطر اقدامات سے آگاہ کیا – سلوینیا کے صدر نے رواداری اور امن کے فروغ میں کونسل کے عالمی کردار کی تعریف بھی کی – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302969373

WAM/Urdu