جمعہ 24 ستمبر 2021 - 7:45:29 شام

منی لانڈرنگ،دہشتگردی کی مالی اعانت روکنے کیلئے مالیاتی اداروں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری


ابوظبی، 13ستمبر، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے اپنے لائسنس یافتہ مالیاتی اداروں (LFIs) کے لین دین کی نگرانی اور پابندیوں کی اسکریننگ کے لیے ایک نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ اس ہدایت نامے کا مقصد LFIs کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت (AML/CFT) کے انسداد کیلئے آگاہی کو فروغ دینا ہے۔ یہ گائیڈنس آج 13 ستمبر سے نافذ ہوچکی ہے اور LFIs سے کہا گیا ہے کہ وہ اس تاریخ سے ایک ماہ کے اندر متحدہ عرب امارات کے مرکزی بنک کی ہدایات پر تعمیل کو یقینی بنائیں۔ LFIs داخلی پالیسیاں، کنٹرول اور طریقہ کار تیار کرنے کے پابند ہیں جو ان کے کاروبار کی نوعیت اور سائز کے مطابق ہیں اور انکی سینئر مینجمنٹ سے منظور شدہ ہیں تاکہ وہ منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی اعانت کے کے خطرات کا تدارک کرسکیں ۔ LFIs کو مشکوک لین دین اور سرگرمیوں کی شناخت کے لیے اشارے بھی لگانے چاہئیں تاکہ مشکوک لین دین اور سرگرمیوں کی رپورٹس یا دیگر رپورٹ کی اقسام متحدہ عرب امارات کے فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کو دائر کر سکیں۔ LFIs کسی بھی کلائنٹ کے ساتھ کاروباری تعلقات میں چاہے وہ انفرادی ہو یا کارپوریٹ، لین دین میں داخل ہونے سے پہلے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور اس کی متعلقہ کمیٹیوں (UN consolidated List) یا متحدہ عرب امارات کی کابینہ (UAE Local Terrorist List) کی طرف سے جاری کردہ فہرستوں پر اپنے ڈیٹا بیس اور لین دین کو باقاعدگی سے اسکرین کرنے کے پابند ہیں۔ ۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ LFIs کو لین دین کی مانیٹرنگ اور منظوری کی سکریننگ کے پروگراموں کو قائم کرنا اور برقرار رکھنا چاہیے جو کہ خطرے پر مبنی فریم ورک، اپنے ملازمین کی تربیت اور آگاہی اور ان کے بورڈ کی فعال نگرانی پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ LFIs کو اپنے لین دین کی نگرانی اور ان کے خطرات کی بنیاد پر پابندیوں کی سکریننگ کے نظام میں مسلسل اضافے کو یقینی بنانا ہوگا۔ مرکزی بنک کے گورنر خالد محمد بالاما نے کہا کہ ہم متحدہ عرب امارات کے مالیاتی نظام کی حفاظت کے لیے AML/CFT اقدامات مزید موثر کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ لائسنس یافتہ مالیاتی ادارے بھی اپنے فرائض پورے کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ ہدایت نامہ ایک اہم نکتہ کے طور پر کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائسنس یافتہ مالیاتی ادارے AML/CFT کی ضروریات کی تعمیل کو یقینی بنائیں۔ اس ہدایت نامے کو درج ذیل لنک پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔ https://www.centralbank.ae/en/cbuae-amlcft۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302969461

WAM/Urdu