منگل 28 ستمبر 2021 - 5:44:30 شام

ملک میں دوپہر کے اوقات کار میں مڈ ڈے بریک کا دورانیہ کل ختم ہوگا


دبئی ، 14 ستمبر ، 2021 (وام) ۔۔ وزارت انسانی وسائل و اماراتائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ باہر کام کرنے کی جگہ پر دوپہر کو ممانعت سے متعلق 15 جون سے شروع ہونے والی مڈ ڈے بریک کا عمل 15 ستمبر کو ختم ہوجائے گا گا – سالانہ بنیادوں پر یہ لازمی مڈ ڈے بریک دوپہر ساڑھے بارہ بجے سے سہہ پہر ساڑھے تین بجے تک ہوتی ہے جسے براہ راست دھوپ میں کام کرنے والے محنت کشوں کی بھلائی اور حفاظت کیلئے لاگو کیا گیا تاکہ موسم گرما کے مہینوں میں وہ موسمی شدت سے محفوظ رہیں – وزارت نے اس دورانیہ میں ایسے کئی قواعد اور ضوابط کا اجراء بھی کیا جس کے تحت شراکت داروں کے تعاون سے وہ آگاہی اور شعور اجاگر کرنے کے پروگرامز منعقد ہوتے ہی جوکہ شدید گرمی ، ہیٹ سٹروک اور کورونا وائرس انفیکشن سے بچاؤ کیلئے ہیں – اوقات کار کی اس پابندی سے ان کمپنیوں کو استثنی دیا گیا تھا جن کے کام تکنیکی وجوہات پر جاری رکھنا ضروری تھا ۔ اس میں استثنی والی کمپنیوں کے آجر کیلئے یہ ضروری قرار دیا گیا تھا کہ وہ محنت کشوں کو پینے کا ٹھنڈا پانی دستیاب رکھیں اور صحت عامہ کی حفاظت کے تقاضے پورے کریں ۔ اس کے ساتھ پیاس کی شدت کرنے والے دیگر اقدامات جیسا کہ نمکیات ، لیموں وغیرہ بھی استعمال کریں – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302969775

WAM/Urdu