جمعہ 24 ستمبر 2021 - 8:06:34 شام

براکۃ جوہری پلانٹ کا یونٹ 2 کامیابی سے قومی گرڈ کے ساتھ منسلک

  • 222
  • 111

ابوظہبی ، 14 ستمبر ، 2021 (وام) ۔۔ امارات جوہری توانائی کارپوریشن ، اینک کی جانب سے آج کیئے جانے والے اعلان کے مطابق اس کے ذیلی ادارے نواۃ انرجی کمپنی نے براکۃ نیوکلیئر انرجی پلانٹ کے یونٹ 2 کے اواخر اگست میں چالو ہونے کے بعد اب سے بحفاظت مکمل کامیابی سے متحدہ عرب امارات کے قومی گرڈ سے منسلک کردیا ہے ۔ براکۃ پلانٹ کے کل چار میں سے اس دوسرے یونٹ سے کاربن سے پاک پیدا ہونے والی بجلی سے پہلے میگاواٹس کی دستیابی شروع ہوگئی ہے – متحدہ عرب امارات اور عرب خطہ کے اس پہلے ملٹی یونٹ نیوکیئر توانائی والے براکۃ پلانٹ کے یونٹ 2 کو 27 اگست 2021 کو کامیابی سے مکمل حفاظت کے ساتھ چالو کیا گیا تھا ۔ یہ جوہری توانائی کی پیداوار میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے موثر ترین قومی ریگولیشنز اور اعلی ترین بین الاقوامی معیار کو حاصل کرنے کی صلاحیت کا اظہار ہے ۔ اس پلانٹ کی تعمیر نے اماراتی قیادت میں ٹیم کی اعلی ترین مہارت اور صلاحیت کو ثابت کرتے ہوئے اہم سنگ میل کو عبور کیا ہے – براکۃ پلانٹ سے جوہری پروگرامز کی نئی تعمیر کے نئے بنچ مارکس طے کیئے جارہے ہیں ۔ اس پلانٹ کے یونٹ 1 کی کامیابی سے حاصل مہارت کو یونٹ 2 کیلئے بھی بروئے کار لایا گیا اور اسے مزید موثر انداز میں قومی گرڈ سے منسلک کیا گیا ۔ یونٹ کے چالو ہونے اور اسے منسلک کرنے کے درمیان صرف وقت میں 10 فیصد کی بچت ہوئی اور اس دوران جوہری حفاظت اور آپریشنل مہارت کے اعلی ترین معیار اپنائے گئے – اب جب یہ یونٹ 2 کامیابی سے منسلک ہوچکا ہے تو اسے صاف ذرائع سے 1400 میگاواٹ بجلی کو قومی گرڈ میں شامل کیا جارہا ہے ، اس یونٹ سے شفاف انداز میں کاربن فری طریقے سے حاصل بجلی اب ملک میں کاروبار ، سکولوں اور گھروں میں پہنچ رہی ہے ۔ اس اہم سنگ میل نے اینک اور اس کے ذیلی اداروں کو ملک کی بجلی ضروریات کا ایک چوتھائی ، ہفتے کے تمام سات دن مہیا کرنے کے آدھے سفر کو طے کرادیا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ ماحول میں کاربن کی آلودگی کو روکنے کی کاوشیں بھی نتیجہ خیز ہورہی ہیں – یونٹ 2 کو قومی گرڈ سے منسلک کیئے جانے کے دوران اس کے جنریٹر کو ملک کے قومی بجلی ترسیل گرڈ سے مربوط انداز میں جوڑا گیا ۔ اسکو جوڑنے کا عمل مکمل ہونے پر یونٹ 2 سے بجلی پیداوار کو بتدریج بڑھایا جاتا رہے گا جسے پی اے ٹی عمل کہتے ہیں ۔ اس تمام تر عمل کے دوران یونٹ 2 کے سسٹمز ، اعلی ترین بین الاقوامی معیار اپنائے رکھیں گے ۔ یونٹ 1 کو چالو کرنے کے دوران حاصل تمام سبق مدنظر رکھ کر یونٹ 2 کو منسلک کیا جارہا ہے جوکہ نواہ کی جانب سے اعلی ترین مہارت کے عزم کا عکاس ہے – یونٹ 2 کو منسلک کرنے کے عمل کی جامع نگرانی کو متحدہ عرب امارات کے آزاد جوہری ریگولیٹر ایف اے این آر کی جانب سے انجام دیا جارہا ہے جو اب تک براکۃ پلانٹ کے مقام پر اس تمام تر ترقیاتی عمل کے 335 معاینے انجام دے چکا ہے ۔ اس کے ساتھ یہاں جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے ، آئی اے ای اے اور ورلڈ ایسوسی ایشن آف نیوکلیئر آپریشنز ، ڈبلیو اے این او کی جانب سے بھی 42 جائزہ مشن یہاں بھیجے جاچکے ہیں – نواۃ ٹیم نے ابوظہبی ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے ساتھ مل کر جوہری پلانٹ کو ابوظہبی گرڈ سے منسلک کیا جس کے دوران اس امر کو یقینی بنایا گیا کہ براکۃ پلانٹ سے پیدا ہونے والی بجلی محفوظ ، قابل اعتماد انداز میں ملک بھر کے صارفین تک پہنچے – براکۃ پلانٹ ، الظفرۃ ریجن میں واقع ہے جوکہ دنیا کے بڑی جوہری توانائی پلانٹس میں سے ایک ہے ۔ اس میں 1400 اے پی آر یونٹس والے چار یونٹ ہیں ۔ اسکی تعمیر 2012 میں شروع ہوئی تھی جبکہ اسکا یونٹ 1 کامیابی کے ساتھ ہزاروں میگاواٹ بجلی فراہم کرچکا ہے ۔ اسکے یونٹ 3 اور 4 بھی تکمیل کے حتمی فراحل میں ہے اور ان کی بالترتیب 95 اور 91 فیصد تعمیر ہوچکی ہے – براکۃ پلانٹ اپنی مکمل تکمیل پر قوم کو آئیندہ 60 برس کیلئے 6ء5 گیگاواٹس کاربن فری بجلی فراہم کرے گا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302969754

WAM/Urdu