جمعہ 24 ستمبر 2021 - 6:50:21 شام

ایکسپو 2020 دبئی میں جاپانی پویلین کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے ریموٹ انداز میں دیکھا جاسکے گا


ٹوکیو ، 14 ستمبر ، 2021 (وام) ۔۔ ایکسپو 2020 دبئی میں جاپان کا پویلین ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے وہاں دنیا بھر کے لوگوں کو اس نمائش میں شاندار ورچوئل سیر کرانے کیلئے تیار ہے – کیوڈو نیوز نے جاپانی وزارت معیشت و تجارت کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس پویلین میں جاپان سے متعلق کشش اور ترغیب کو دنیا بھر کے لوگوں تک پہنچایا جائے گا اور انہیں اس ملک کی تاریخ اور ٹیکنالوجی سے آگاہ کیا جائے گا ۔ جاپان اس تناظر میں اوساکا میں ہونے والی ورلڈ ایکسپو 2025 کیلئے دنیا میں جوش و ولولہ بڑھانے کی بھی امید ہے – ایکسپو 2020 دبئی میں " ورچوئل جاپان پویلین " کے نام سے دو خصوصی ویب سائیٹس بھی بنائی گئی ہیں جس کے ذریعے لوگوں کو ریموٹ کنٹرول اواتار روبوٹس کے ذریعے پویلین کے کچھ ایونٹس میں شرکت کا موقع بھی ملے گا – یہ ایونٹس محدود وقت اور محدود تعداد میں لوگوں کیلئے ہونگے – وزارت کا کہنا ہے کہ جاپان کا یہ پویلین " جہاں تصورات ملیں " کے عنوان سے ترتیب دیا گیا ہے ۔ اس میں انتہائی جدید ترین ویژول اور بصری پریزینٹیشنز پیش ہونگیں ، ان میں متحرک تصاویر اور الٹرافائن مسٹ شامل ہیں ۔ یہ وہاں آنے والوں کو اس بہترین تجربہ کو فراہم کریں گے جو دنیا کیلئے ایک بہتر مستقبل کی خاطر ہیں – اس نمائش میں جاپان کے لینڈ سکیپ کی خوبصورتی کو اجاگر کیا جائے گا اور دنیا کو درپیش چیلنجز بھی اجاگر کیئے جائیں گے ۔ فن پارے ماڈلز پیش ہونگے جبکہ 2025 ایکسپو کے تعارف کا بھی وہاں انتظام کیا گیا ہے – کنویئر بیلٹ سوشی چین سوشیرو کی جانب سے ایکسپو دبئی میں ایک ریسٹورانٹ بھی کھولا جائے گا اور یہاں اسلامی قوانین کے مطابق تیار کردہ حلال ڈشز دستیاب ہونگیں – جاپان کے وزیر معیشت و تجارت ہیروشی کاجیاما کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ کو عظیم کامیابی سے انجام دیا جائے گا جس میں جاپان سے متعلق جتنا کچھ ہوسکا کیا جائے گا تاکہ اوساکا ایکسپو کیلئے زیادہ سے زیادہ جوش بھی پیدا کیا جاسکے – ایکسپو 2020 دبئی ، یکم اکتوبر کو شروع ہوکر 31 مارچ 2022 تک منعقد ہونے جارہی ہے ، اس کے موضوعات کو پائیداری ، موبلٹی اور مواقع کے ساتھ " خیالات کو ملا کر مستقبل کی تخلیق " کا عنوان دیا گیا ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302969761

WAM/Urdu