منگل 28 ستمبر 2021 - 6:14:35 شام

ایکسپو 2020 دبئی سے گھرانوں کیلئے نئی پرکشش ترین دنیا کے دروازے کھلیں گے


دبئی ، 14 ستمبر ، 2021 (وام) ۔۔ ایکسپو 2020 دبئی سے دنیا بھر کی فیملیز کو شاندار نیا موقع میسر آئے گا جو وہاں جادوئی ماحول جیسے شاندار حالات میں حقیقی دنیا میں تصورات کو پائیں گے ، ایسی دنیا جسے ہر کسی کی مدد درکار ہے ، یہاں بچوں کو نئی دریافت کی اہم کامیابیاں ملیں گی ، دنیا کے ایکو سسٹم کو تلاش کرنے میں مدد ملے گی اور کرہ ارض اور انسانیت کیلئے اہم سب حاصل ہونگے – اس میں میجیکل ماسکاٹ شوز میں راشد اور لطیفہ کے جوڑے ہونگے جو وہاں آنے والے گھرانوں کا استقبال کرتے ہوئے انہیں گانے گانے اور ڈانس کرنے کا موقع دیں گے ۔ تھیٹر کی پروڈکشن سے ایسا پیغام دیا جائے گا جوکہ مخالفت مٹانے کیلئے اتحاد اور ممکنات انجام دینے میں ہم سب کے کردار کو اجاگر کرے گا – جوبلی پارک میں راشد کا پلے گراؤنڈ ، ایک ایسا سمندری ماحول والی مہم ہے جو کہ راشد کے تصور سے متاثر ہوکر ترتیب دیا گیا ، جہاں زیر آب تلاش ہے ۔ اس کی اہم خوبیوں میں شارکس آن سپرنگز ، وہیل سلائیڈز ، اوشن لائنرز اور انٹرایکٹو 3 ڈی میز ماڈل ہیں جوکہ متحدہ عرب امارات کے مقامی پانیوں میں متاثر کن : دی ہمپ پیک وہیل کے ہیں – یہاں کے سبزہ زاروں میں سیاح گھرانے الفرسان پارک کے بڑے لان تک رسائی پائیں گے ، یہاں کے جڑے راستے ، اس پارک کو ثقافتی رابطوں اور تفریح کیلئے میسر کرتے ہیں ۔ خلائی شہر میں لطیفہ کا ایڈونچر ایسا مقام ہوگا جہاں بچے ، صفر کشش ثقل جیسے چیمبر کے ماحول میں نیٹس میں باؤنسنگ کرپائیں گے ، وہ زمینی مدار کے ماحول میں جھولوں جیسی تفریح پائیں گے ، یہ متحدہ عرب امارات کے ہوپ پروب کا ہوبہو ہوگا – ایکسپو 2020 دبئی کے چیف ایکسپیریئنس آفیسر مرجان فریدونی کا کہنا تھا کہ یہ نمائش ، مہمان گھرانوں کیلئے ایک نادر اور شاندار موقع ہوگا ، انہیں نئی ثقافت ، ٹیکنالوجیز اور زندگی بدل دینے والی تخلیقات سے روشناس ہونے کا موقع ملے گا ۔ یہاں بچوں کو دریافت و تلاش کا عمل کھیل کھیل میں انجام دینے کا موقع ملے گا – یہ نمائش زندگی کے ایسے نئے تجربات کو لیئے ہوگی جو تفریح ، جوش اور تعلیمی تجربات پر مبنی ہونگے ۔ اس میں 18 سال سے کم عمر کے بچوں کا داخلہ مفت ہوگا – نمائش میں 191 ممالک کے پویلنز میں مہمان و سیاح گھرانوں پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی ۔ جیسا کہ لکسمبرگ کا پویلین جوکہ 21 میٹر بلند سلائیڈ سے مزین ہوگا جہاں سے مہمانوں کو نیچے سرسبز مقام جانے کا موقع ملے گا ، وہاں جنگلات جیسا ماحول میسر ہوگا ۔ ایتھوپیا کے پویلین میں روایتی بورڈ اور پلے گراؤنڈ کھیل ہونگے ، گینی کا پویلین لوک شاہکار کا حامل ہوگا ۔ بلغاریہ کے پویلین میں کائیناتی توانائی کو روشنی میں پیش کیا جائے گا – یہاں آنے والے تمام عمر کے بچوں کو ٹیرا (پائیداری پویلین) بھی بہت بھائے گا ، یہاں متحدہ عرب امارات کی زندگی کو دلکش انداز میں اجاگر کیا جائے گا اور ایکسپو 2020 کی طرف سے پائیداری کیلئے عزم کا اظہار ہوگا ، یہ تبدیلی کے محرکات بن کر آئیں گے – قدرتی دنیا کے عجائبات سے مہمانوں کو روشناس کراتے ہوئے ٹیرا کو ذہنی تبدیلی کی خاطر ترتیب دیا گیا ہے تاکہ لوگوں میں روایتی سوچ کو بدلا جاسکے آنے والی نسلوں کیلئے پائیداری چوائسز کو پیش کیا جاسکے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302969782

WAM/Urdu