جمعہ 24 ستمبر 2021 - 6:22:27 شام

براکۃ پلانٹ کے یونٹ 2 کا گرڈ سے منسلک ہونا ، ملک کے جوہری پروگرام کا تاریخی سنگ میل ہے: ایف اے این آر

  • "الاتحادية للرقابة النووية": ربط الوحدة الثانية لمحطة براكة بشبكة الكهرباء إنجاز تاريخي في مسيرة البرنامج النووي السلمي
  • "الاتحادية للرقابة النووية": ربط الوحدة الثانية لمحطة براكة بشبكة الكهرباء إنجاز تاريخي في مسيرة البرنامج النووي السلمي

ابوظہبی ، 14 ستمبر ، 2021 (وام) ۔۔ جوہری ریگولیشن کی وفاقی اتھارٹی ، ایف اے این آر نے براکۃ نیوکلیئر پلانٹ کے یونٹ 2 کو کامیاب طور پر قومی گرڈ سے منسلک کیئے جانے کو متحدہ عرب امارات کے جوہری توانائی پروگرام کیلئے ایک اور تاریخی سنگ میل قرار دیا ہے ۔ قومی گرڈ سے اس کے منسلک ہونے کے بعد اب یہ یونٹ اپنے مکمل کمرشل آپریشن کی جانب گامزن ہے – ایف اے این آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ براکۃ پلانٹ کا یونٹ 2 ، مارچ 2021 میں آپریٹنگ لائسنس کا حامل ہوا ، وفاقی اتھارٹی نے اس کی ریگولیٹری نگرانی و جائزہ کاری کا سلسلہ جاری رکھا جوکہ اس یونٹ میں ایندھن بھرنے ، ٹیسٹنگ سے لیکر آگے کے تمام مراحل شامل تھے ۔ ایف اے این آر نے تصدیق کی ہے اس پلانٹ کو چلانے والی نواۃ انرجی کمپنی نے اس کے تمام ریگولیٹری تقاضے پورے کیئے ۔ یہ اہم سنگ میل موثر و جامع جائزہ نگرانی ، باقاعدہ معائینہ کے بعد انجام پایا جس سے جوہری پلانٹ کے لئے تمام تر حفاظتی و سلامتی معیار پورے کیئے گئے – یونٹ 2 کو قومی گرڈ سے منسلک کرنے کے عمل سے قبل کئی حفاظتی ٹیسٹ کیئے گئے ، ایف اے این آر کی مسلسل نگرانی رہی ۔ نواۃ اب اس کی توانائی پیداوار کے عمل کو مسلسل بڑھاتی جائے گی جسے پی اے ٹی عمل کہا جاتا ہے ۔ یہاں سے بجلی پیداوار کا عمل تمام تر ریگولیٹری تقاضوں کو انجام دے کر اعلی ترین عالمی معیار کے مطابق انجام دیا جاتا ہے – اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک کے جوہری توانائی پروگرام میں یہ ایک اور تاریخی سنگ میل کا مرحلہ ہے جو یونٹ 2 کو اسکی مکمل استطاعت کے مطابق کمرشل پیداوار کی جانب گامزن کرے گا ۔ ایف اے این آر نے 2009 میں اپنے قیام کے بعد سے ریگولیٹری ہدایات اور ریگولیشنز کا اجراء کیا تاکہ ملک کے اس پہلے جوہری توانائی پلانٹ کے سنگ میل کو تمام تر اعلی ترین معیار کے مطابق انجام دیا جاسکے – قومی گرڈ سے اس یونٹ کو منسلک کردینے کے بعد سے ایف اے این آر نے ریگولیٹری نگرانی اور معائینہ کاری کو انجام دینا شروع کررکھا ہے ، یہ عمل اس کے بعد آنے والے مراحل مین بھی جاری رہے گا تاکہ جوہری پلانٹ کی حفاظت و سلامتی کو یقینی بنانے کے ساتھ عوام ، ورکروں اور ماحول کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جاسکے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302969838

WAM/Urdu