اتوار 19 ستمبر 2021 - 5:58:34 صبح

عرب امارات میں کووڈ 19 ویکسین کی مزید 90 ہزار خوراکیں دیدی گئیں


ابوظہبی ، 15 ستمبر ، 2021 (وام) ۔۔ ملک میں کووڈ 19 ویکسینیشن مہم کے بارے میں یومیہ بنیاد جاری پیشرفت سے متعلق وزارت صحت کے اعلان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا ویکسین کی مزید 90 ہزار 205 خوراکیں دیدی گئیں ۔ ملک میں اب تک کووڈ 19 ویکسین کی مجموعی طور پر 1 کروڑ 91 لاکھ 63 ہزار 754 خوراکیں دی جاچکی ہیں ، اس طرح قومی سطح پر اس ویکسین کی فراہمی کا تناسب بڑھ کر فی 100 افراد میں 76ء193 خوراکیں ہوگیا – کووڈ 19 سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا یہ عمل وزارت صحت کے اس منصوبے کے تحت جاری ہے جس میں معاشرے کے تمام ارکان کو یہ ویکسین دی جانی ہے تاکہ اس عالمی وباء سے بچاؤ کیلئے ملک میں درکار مدافعتی صلاحت حاصل ہوسکے ۔ اس مہم سے وائرس وباء کے کیسز کی تعداد کم ہوگی اور اس وائرس کا پھیلاؤ بھی رکے گا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302970273

WAM/Urdu