اتوار 19 ستمبر 2021 - 7:00:21 صبح

صدر خلیفہ بن زاید نے ابوظہبی میں فیملی کیئر اتھارٹی کے قیام کا قانون جاری کردیا


ابوظہبی ، 15 ستمبر ، 2021 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النھیان نے ابوظہبی کے حکمران کی حیثیت سے محکمہ سماجی ترقی میں فیملی کیئر اتھارٹی کے قیام کا قانون جاری کردیا – یہ اتھارٹی قوی و مستحکم فیملی یونٹس کے قیام کی خاطر عمل میں لائی گئی ہے تاکہ سماجی ارکان کو ایک واحد ذریعہ سے اعلی معیار خدمات کے ذریعے فیملی کیسز کی انتظام کاری میں معیاراتی نمونہ یقینی بنایا جائے ، اس عمل میں مستفید ہونے والوں کے جامع مربوط ڈیٹا کی معاونت حاصل ہوگی – یہ اتھارٹی گھرانوں کی ضروریات کا تعین کرنے اور انہیں معیار زندگی بلند کرنے کے لئے خدمات فراہم کرائے گی ، خاندانی بھلائی کیلئے تحقیق اور فیملی کیئر سروسز کو بہتر بنانے کیلئے مجوزہ قانون سازی بھی اسکی ذمہ داریوں میں شامل ہوگا – یہ اتھارٹی ، معاشرے میں گھرانوں کے کردار کو بڑھانے کیلئے آگاہی کو فروغ دے گی اور متعلقہ فریقین کے رابطہ سے قومی شناخت کے بارے میں اچھی اقدار کے فروغ اور مضبوط احساس کا باعث ہوگی – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302970286

WAM/Urdu