جمعہ 24 ستمبر 2021 - 7:40:08 شام

کووڈ 19 کے مریضوں کا علاج کرنے میں سوتروویماب موثر ثابت ہوئی : صحۃ

  • دواء "سوتروفيماب"يثبت فعاليته في علاج المصابين بفيروس "كوفيد-19"
  • دواء "سوتروفيماب"يثبت فعاليته في علاج المصابين بفيروس "كوفيد-19"
ویڈیو تصویر

ابوظہبی ، 14 ستمبر ، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات میں صحت عامہ کے سب سے بڑے نیٹ ورک ادارہ ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی ، صحۃ نے کووڈ 19 وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج میں دنیا کے نئے اینٹی وائرل طریقہ علاج سوترو ویماب کے کامیاب استعمال کیا ہے – صحۃ کے چیف میڈٰکل آفیسر ڈاکٹر انور سلام کا کہنا ہے کہ صحۃ نے اس عالمی وباء سے نمٹنے میں موثر قومی ردعمل کیلئے کلیدی کردار ادا کیا اور اس کے علاج کی خاطر ملکی معاشرے میں بانی خدمات فراہم کیں ۔ ابوظہبی کے محکمہ صحت کے تعاون سے سوتروویماب کو ہنگامی بنیادوں پر کووڈ 19 کے متاثرین کے علاج میں کامیابی سے استعمال کیا گیا ، اس علاج کو پانے والے مریضوں میں بہت کم وقت کے اندر مثبت صورتحال اور بہتری دیکھنے میں آئی – مریضوں کے تجربات ، ردعمل سعید العامری جوکہ 36 سالہ اماراتی ہیں ، کو رواں سال کے آغاز پر یہ وائرس لگا اور اس کے بعد انہیں شدید بخار ، سردرد اور جسمانی درد کا سامنا رہا ، اس دوران وہ گھر پر قرنطینہ رہے لیکن بعد میں انہیں شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہونا پڑا ، وہاں ان کا سوترو ویماب سے علاج ہوا ۔ اس کے بعد اسکا بخار تیزی سے اترا اور اسکی مجموعی صحت حالت بہتر ہونا شروع ہوگئی – اس کے بعد چار دن میں اسے ہسپتال سے ڈسچارج بھی کردیا گیا ۔ اسی عرصہ میں العامری کی اہلیہ اور والدہ کی حالت بھی اسی وائرس کی وجہ سے بگڑنا شروع ہوگئی ، ان دونوں کو فوری طور پر ایس کے ایم سی کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کرایا گیا ، انہیں بھی سوتروویماب سے علاج دیا گیا اور وہ دونوں بھی چار دن میں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا – سعید العامری کا کہنا تھا کہ اس عالمی وباء سے نمٹنے میں ملکی قیادت کی جانب سے دیئے جانے والے فوری ردعمل پر انتہائی مشکور ہیں ، اللہ تعالی انہیں بہترین صحت ، حفاظت اور سلامتی عطا رکھے – ایسے ہی ایک اور مریض علاوی صلاح علی المنصوری نے اپنے علاج سے متعلق تجربات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سوتروویماب نے انہیں اس وائرس بیماری سے بچنے میں بہت مدد دی ، وہ اسکی وجہ سے ہسپتال میں مکمل صحتیاب ہوکر گھر گئے – کووڈ 19 کے مرض کی شدت سے بحال ہونے والے می صدیق منصور کا بھی کہنا تھا کہ وہ بہترین طریقہ علاج کی فراہمی پر قوم کے لیڈرز کے بہت مشکور ہیں ، ان کی وجہ سے ملک میں کووڈ 19 کے مریضوں کو موثر علاج معالجہ کی سہولیات میسر آئیں ۔ انکا کہنا تھا کہ وہ جب ہسپتال میں داخل ہوئے تو سوتروویماب سے علاج ہونے کی وجہ سے بہت جلد گھر آگئے – سوتروویماب کو امریکی ایف ڈی اے اور متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت و تدارک نے کووڈ 19 کے ہنگامی علاج کیلئے منظور کررکھا ہے ۔ اسے عالمی سطح پر علاج معالجہ کی مایہ ناز کمپنی جی ایس کے نے تیار کیا ہے ، اس کی وجہ سے کووڈ 19 کی وجہ سے ہونے والی اموات میں 85 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے اور مریضوں کے بہت جلد ہسپتال سے فارغ ہونے کا رحجان بھی دیکھا گیا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302970141

WAM/Urdu