جمعہ 24 ستمبر 2021 - 6:17:41 شام

متحدہ عرب امارات کی غیرتیل تجارت کا 2020 میں حجم 403ء1 ٹریلین درہم رہا


ابوظہبی ، 14 ستمبر ، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی سال 2020 میں غیر تیل بیرونی تجارت کا حجم 403ء1 ٹریلین درہم رہا جوکہ عالمی وباء کے باوجود ملک کے موثر کاروباری رحجان اور قوی تجارتی تبادلے کا عکاس ہے – وفاقی مرکز برائے مسابقت و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق متحدہ عرب امارات نے مرچنڈائز ٹریڈ میں علاقائی اور عالمی سطح پر موثر پوزیشن حاصل رکھی ، 2019 میں اسکی ہونے والی غیر تیل برآمدات کی مالیت 2020 میں 6ء254 ارب درہم بڑھیں جوکہ 1ء10 فیصد اضافہ ہے – مذکورہ سال میں درآمدات کی مالیت 1ء785 ارب درہم رہی جوکہ کل مرچنڈائز ٹریڈ کا 56 فیصد ہے جبکہ ری ایکسپورٹس 26 فیصد حصہ کے ساتھ 4ء363 ارب درہم کی رہیں – متحدہ عرب امارات کے بڑے تجارتی شراکت داروں میں چین بدستور سرفہرست رہا ، اسکی ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم 174 ارب درہم رہا ، اسکے بعد سعودی عرب کے ساتھ ایسا حجم 104 ارب درہم اور تیسرے نمبر پر ہندوستان کے ساتھ 5ء102 ارب درہم کا رہا ۔ امریکا چوتھا بڑا تجارتی شراکت دار رہا اور اسکے ساتھ تجارتی حجم 2ء80 ارب درہم ، عراق کے ساتھ 53 ارب درہم رہا ۔ یہ پانچوں ملک ، امارات کی کل غیر تیل تجارت میں 6ء36 فیصد کے حصہ دار رہے ، 2019 میں انکا یہ حصہ 1ء44 فیصد تھا ۔ یہ صورتحال متحدہ عرب امارات میں مسابقت کی بہتر ہوتی صورتحال کا عکاس ہے – متحدہ عرب امارات کی برآمدات میں سوئٹزرلینڈ اول رہا جس نے غیر تیل برآمدات کا 5ء11 فیصد حصہ لیا اور اسکی مالیت 2ء29 ارب درہم رہی ، اسکے بعد سعودی عرب کیلئے حصہ 6ء25 ارب درہم ، ہندوستان کیلئے 7ء19 ارب درہم ، ترکی کیلئے 4ء18 ارب درہم اور اٹلی کیلئے 2ء18 ارب درہم کی برآمدات ہوئیں – متحدہ عرب امارات میں سب سے زیادہ درآمدات چین کی رہیں جن کا مجموعی حجم 4ء144 ارب درہم رہا ، اسکے بعد ہندوستان سے 5ء60 ارب درہم ، جاپان سے 7ء34 ارب درہم ، جرمنی سے 7ء26 ارب درہم کی درآمدات آئیں ۔ یہ پانچوں ملک کل درآمدات میں 6ء41 فیصد کے حصہ دار رہے – ری ایکسپورٹس کی مد میں سعودی عرب سرفہرست رہا اور اسے 6ء54 ارب درہم کی ری ایکسپورٹس ہوئیں ، اسکے بعد عراق کو 6ء40 ارب درہم ، عمان کو 3ء23 ارب درہم ، ہندستان کو 3ء22 ارب درہم اور چین کو 6ء19 ارب درہم کی ری ایکسپورٹس ہوئیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302970144

WAM/Urdu