جمعہ 24 ستمبر 2021 - 7:01:00 شام

متحدہ عرب امارات ، خوشحال مستقبل کیلئے کئی شعبوں میں قابل قدر پیشرفت کررہا ہے : ڈی جی ابوظہبی چیمبر


ابوظہبی ، 15 ستمبر ، 2021 (وام) ۔۔ ابوظہبی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ڈی جی ، محمد ھلال المھیری کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے مختلف شعبوں میں خوشحال مستقبل کی خاطر موثر پیشرفت جاری رکھی ہوئی ہے ۔ ان میں قابل ذکر شعبے اقتصادی نوعیت کے ہیں اور انہیں بہترین و نمایاں عالمی معیار کے مطابق آئیندہ کے 50 برس کیلئے اہم منصوبوں کی شکل میں لانچ کیا جارہا ہے – المھیری نے امارات نیوز ایجنسی ، وام کو انٹرویو میں کہا کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے یکم اکتوبر 2021 سے ایکسپو 2020 دبئی کی میزبانی ، یہاں ملک میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں ، کاروبار میں سرمایہ کاری کے موجود وسیع اور گرانقدر مواقع کو اجاگر کرنے کا اہم موقع ہوگا – انہوں نے کہا کہ یہ ایکسپو ، مستقبل کی تعمیر کیلئے خیالات اور تصورات کو ملانے کا باعث ہوگی ، اس میں بڑے پیمانے پر عالمی سطح کی شرکت بہت قابل قدر ہے ، یہ ایکسپو پلیٹ فارم دنیا کے درمیان خیالات کے تبادلے ، تعاون مواقع پر تبادلہ خیال اور حالیہ اختراعات و تخلیقات کو تلاش کرنے کا ذریعہ ہوگی – ان کا کہنا تھا کہ ایکسپو سے تمام شبعوں کے ایس ایم ایز اور انٹرپرینورز کو وہ مواقع میسر آئیں گے جوکہ انہیں کمپنیوں ، نجی شعبہ اور سرمایہ کاروں کے ساتھ براہ راست رابطے اور بات کے ہونگے ۔ اس ایونٹ کے قابل قدر اقتصادی مواقع و فوائد ، نہ صرف مضبوط ملکی معیشت کا عکاس ہونگے بلکہ یہ متحدہ عرب امارات کو دنیا میں سرمایہ کاری ماحول کیلئے پرکشش ترین مقام کے طور پر اجاگر کیئے رکھنے کو بھی مزید مستحکم بنائے گا – متحدہ عرب امارات نے حالیہ عالمی وباء سے موثر طور پر نمٹنے میں دنیا کے ممالک کی اسعتداد بڑھانے میں ایک متاثر کن کردار ادا کیا ، اس سے کئی اہم شعبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملا ۔ سیاحت ، رئیل اسٹیٹ ، ایوی ایشن شعبوں میں ایف ڈی آئی کو پرکشش ترغیب ملی اور دنیا بھر سے مہارت و صلاحیت کو متحدہ عرب امارات کی جانب ترغیب ملی جوکہ اسکی ڈیجیٹل معیشت کیلئے معاون ہے – المھیری نے بتایا کہ چیمبر نے دنیا بھر سے انٹرپرینورز اور سرمایہ کاروں سے براہ راست ملاقاتوں اور رابطوں کی منصوبہ بندی کررکھی ہے ، ایکسپو میں اسکا مستقل دفتر بھی ہوگا جہاں ابوظہبی میں سرمایہ کاری کے موزوں ترین ماحول کو اجاگر کیا جائے گا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302970148

WAM/Urdu