جمعہ 24 ستمبر 2021 - 6:33:00 شام

ایکسپودبئی لاکھوں عالمی سیاحوں کومحفوظ،ذمہ دارطریقے سے خوش آمدید کہنے کیلئے تیار

  • expo 2020 - expo entry portal
  • expo 2020 - portal sustainability pavilion and al wasl plaza.jpg
  • he reem al hashimy

دبئی، 15 ستمبر، 2021 (وام) ۔۔ ایکسپو 2020 دبئی لاکھوں سیاحوں کو وباء کے بعد سب سے بڑے عالمی اجتماع میں خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے۔ نمائش کے منتظمین نے اس غیر معمولی ایونٹ کو محفوظ بنانے کے لیے بہترین اقدامات کئے ہیں۔ اس حوالے سے 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے سیاحوں کو ان کی حکومت کی طرف سے تسلیم شدہ ویکسین سرٹیفکیٹ اور پچھلے 72 گھنٹوں کے اندر منفی پی سی آر ٹیسٹ کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔ غیر ویکسین شدہ ٹکٹ ہولڈرز جن کا اس عرصے میں ٹیسٹ نہیں کیا گیا ہے کوایکسپو 2020 دبئی سائٹ سے ملحقہ پی سی آر ٹیسٹنگ سہولت میں ٹیسٹ کرانے ہوں گے۔ پورے شہر میں ٹیسٹنگ سینٹرز کا ایک نیٹ ورک دستیاب ہوگا جسے ایکسپو 2020 دبئی کی ویب سائٹ پر دیکھا سکتا ہے۔ کسی بھی ایکسپو 2020 دبئی ٹکٹ کی پیشکش پر ایکسپو ایک دن یا ملٹی ڈے پاس کے ساتھ پی سی آر ٹیسٹ مفت ہوگا۔ بین الاقوامی تعاون کی وزیر مملکت اور ایکسپو 2020 دبئی کی ڈائریکٹر جنرل ریم بنت ابراہیم الہاشمی نے کہا ہےکہ متحدہ عرب امارات عالمی سیاحت کی بحالی کو جاری رکھے گا اور ایکسپو 2020 دبئی ثقافتی تنوع کا ایک بڑا عالمی اجتماع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 کے بعد اپنی ویکسینیشن اور ٹیسٹنگ کی ضروریات کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے ہم دنیا کے ہر کونے سے آنے والے سیاحوں کے لیے ایک ایسی دنیا میں لے جائیں گے جہاں وہ ایکسپو 2020 دبئی کی ناقابل یقین پیشکش کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم متحدہ عرب امارات میں سیاحوں اور ایکسپو 2020 دبئی میں آنے والوں کا استقبال کرنے کی تیاری کر رہے ہیں ہمیں کوویڈ 19 سے نمٹنے میں اپنی کامیابیوں کو استوار کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پچھلے آٹھ مہینوں میں کیسز میں تقریباََ 84 فیصد کمی دیکھی ہے اور تمام سیاحوں، شرکاء اور عملے کی صحت و حفاظت ہماری اولین ترجیح رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ تمام اقدامات متحدہ عرب امارات کی وسیع تر حکمت عملی کے مطابق ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے کرونا سے بچاؤ کے اقدامات اور ٹیسٹنگ پروگرام عالمی معیار کے مطابق ہیں۔ ستمبر 2021 تک متحدہ عرب امارات نے تقریباََ 19 ملین ویکسینیشن کی ہیں 80 فیصد آبادی کو مکمل طور پر حفاظتی ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔دبئی جولائی 2020 کے بعد سے سیاحوں کی آمد کے لیے مسلسل کھلا ہے اور امارت نے2021 کی پہلی ششماہی میں 2.85 ملین سیاحوں کا خیرمقدم کیا۔چوتھی سہ ماہی میں ایکسپو 2020 دبئی اور متحدہ عرب امارات کے گولڈن جوبلی کی تقریبات کی وجہ سے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔ ورلڈ ایکسپوز کی گورننگ باڈی بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنز (بی آئی ای) کےسیکرٹری جنرل دیمتری کیرکینٹیز نے کہا کہ دبئی کی کوویڈ 19 کا انتظام کرنے کی مؤثر حکمت عملی نے ایکسپو 2020 دبئی کی تیاریوں کو آسانی سے آگے بڑھایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپو 2020 دبئی کے منتظمین ایکسپو کے مقصد کو مضبوط کرنے میں کوشاں ہیں تاکہ ہر کسی کو ایک نئی دنیا کی تشکیل میں شامل ہونے کا موقع ملے ۔ انہوں نے کہا کہ وباء کے پیش نظر یکجہتی کے لیے ہمارا اجتماعی عزم مضبوط ہے کیونکہ متحدہ عرب امارات اور تمام بین الاقوامی شرکاء نے ایک محفوظ اور بامقصد ورلڈ ایکسپو کو سمجھنے کےلیے ثابت قدمی دکھائی ہے۔ یکم اکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2022 تک جاری رہنے والی ایکسپو 2020 دبئی ہر ایک کو نئی دنیا کی تشکیل میں شامل ہونے کی دعوت دے رہی ہے تاکہ سیاح تخلیقی صلاحیتوں، جدت، انسانی ترقی اور ثقافت کے چھ ماہ کے جشن کے ذریعے دوبارہ اکھٹے ہوسکیں۔ ترجمہ ریاض خان ۔ https://www.wam.ae/en/details/1395302970319

WAM/Urdu