پیر 27 جون 2022 - 4:24:21 شام

امریکہ کی سعودی عرب پر حوثیوں کے مسلسل حملوں کی مذمت


واشنگٹن، 29 دسمبر، 2021 (وام) -- امریکہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے مسلسل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گروپ اسکے اتحادیوں کے لیے خطرہ ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ سعودی عرب حوثیوں کے تقریباً 90 فیصد حملوں کو ناکام بنانے میں کامیاب رہا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ شرح 100 فیصد تک بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی پالیسی کے ذریعے بعض حوثی رہنما ؤں پر جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سال کے آغاز سے اب تک سرحد پار سے سعودی عرب پر 375 سے زیادہ حملے ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سعودی عرب میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر حوثیوں کے حملوں کے خلاف کھڑا رہے گا اور حوثیوں کوان کی گھناؤنی کارروائیوں کا ذمہ دار ٹھہرائے گا۔

ترجمہ: ریاض خان ۔

https://wam.ae/en/details/1395303006954

WAM/Urdu