جمعرات 07 جولائی 2022 - 12:02:21 صبح

وزارت صحت نےگلف کسٹمر ایکسپریئنس ایوارڈزمیں دو ایوارڈ جیت لئے


دبئی، 29 اپریل، 2022 ۔۔ وزارت صحت کو اسکی بہترین کارکردگی اور اپنے صارفین کو شاندار خدمات فراہم کرنے پر گلف کسٹمر ایکسپریئنس ایوارڈز (GCXA 2022)میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور CX لیڈر آف دی ایئر کے ایوارڈز سےنوازا گیا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر سمیر الخوری نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کیٹیگری میں ایوارڈ حاصل کیا جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ میں کوالٹی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ مریم خلیفہ المہیری نے CX لیڈر آف دی ایئر کیٹیگری میں ایوارڈ حاصل کیا۔ یہ ایوارڈز واضح طور پر بین الاقوامی بہترین طریقوں کے مطابق جدید ترین حل فراہم کرنے کے لیے وزارت کی کامیابی کے عکاس ہیں۔ وزارت صحت اپنے عملے کی مہارتوں کو تازہ ترین رکھتے ہوئے صارفین کی ضروریات اور توقعات کو پورا کرتی ہے اور نئے منصوبے اور پروگرام تیار کرکے ان کے اطمینان کو یقینی بناتی ہے ۔ سپورٹ سروسز سیکٹر کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری احمد علی ال دشتی نے کہاکہ اس طرح کے ایوارڈ وزارت کی کارکردگی کے اعتراف کی فہرست میں ایک اہم اضافہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صارفین کے تجربات کو بڑھانے اور اعلیٰ معیار کی خدمات پیش کرنے میں ہماری بہترین کارکردگی کا علاقائی اعتراف بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سال مزید اہم کامیابیوں کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کی ایک باوقار تقریب میں یہ ایوارڈز جیتنا ہماری کوششوں کو دوگنا کرنے اور اپنے سمارٹ اور ڈیجیٹل تبدیلی کے منصوبوں اور پروگراموں کو آگے بڑھانے کے لیے ایک حوصلہ افزا عمل ہے ۔ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر سمیر الخوری نے کہا کہ وزارت صحت اپنے صارفین کے ساتھ بات چیت کو آسان بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی حل اپناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سال دو ایوارڈز حاصل کرنے پر فخر ہے۔ صارفین کو اعلیٰ معیار کا تجربہ فراہم کرنا ہمارے کارپوریٹ سروس ماڈلز میں ہمیشہ بنیادی محرک اور نقطہ نظر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز غیر معمولی خدمات فراہم کرنے کے لیے وزارت کی لگن کا ثبوت ہے۔ انکا کہنا تھا کہ وہ بہترین منظور شدہ معیارات کے مطابق کسٹمر کے تجربے کو مزید بہتر بنائیں گے۔ گلف کسٹمر ایکسپریئنس ایوارڈ ان معروف اداروں اور کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو اپنے صارفین کو شاندار خدمات فراہم کرتے ہیں۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395303043516

WAM/Urdu