بدھ 29 جون 2022 - 11:09:09 صبح

وزارت خارجہ نے تصدیق کا ایک نیا مربوط نظام شروع کردیا


ابوظبی، 18 مئی، 2022 ۔۔ وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے متعدد سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر صارفین کوسہولت فراہم کرنے کے لیے تصدیق کا ایک نیا مربوط نظام شروع کیا ہے۔

یہ اقدام اصلاحات کے فریم ورک کا حصہ ہےجس میں ڈیجیٹائزیشن شامل ہے اور اس کا مقصد متحدہ عرب امارات کی حکومت کے مقاصد کے حصول کو آگے بڑھانا ہے۔

نیا نظام جس میں تمام خدمات کی ڈیجیٹائزیشن شامل ہے کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھانے میں مدد کرے گا۔ پہلے مرحلے کے ایک حصے کے طور پروزارت خارجہ صارفین کو فراہم کی جانے والی تصدیقی خدمات خاص طور پر کاروباری افراد اور کمپنیوں کیلئے تصدیق کاطریقہ کار آسان بنا کران کی کاروباری ضروریات کو پورا کرنے کے نظام کونئی شکل دینے پر کام کر رہی ہے۔

پہلا مرحلہ وزارت خزانہ، وزارت صنعت اور جدید ٹیکنالوجی، مرکزی بینک، وفاقی کسٹمز اتھارٹی اور مقامی کسٹمز محکموں کے اشتراک سے شروع کیا جا رہا ہے۔

حکومتی کارکردگی اور خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کے انضمام اور متحدہ عرب امارات کے دیگر حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لیے اپنی دلچسپی کی بنیاد پروزارت خارجہ صارفین کو فراہم کی جانے والی خدمات کو بہتر بنانے اور آسانی سے چلنے والے آن لائن تصدیق کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کرتی ہے۔

سرکاری اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی اپنی کوششوں کے مطابق وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نے وزارت صنعت وجدید ٹیکنالوجی کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے جس کے تحت دونوں وزارتیں ای-سروسز پلیٹ فارم کے ذریعے تصدیق اور قابل ادائیگی متعلقہ فیسوں کا جائزہ لیں گی۔

نیا نظام وزارت خارجہ اور اماراتی بینکوں کے درمیان اشتراک کے ذریعے تجارت سے متعلقہ بینکنگ کے کچھ طریقہ کار کو منظم اور ہموار کرنے میں بھی مدد کرے گا۔ مرکزی بنک کے ساتھ ایک معاہدے کے حصے کے طور پر اس نظام کا مقصد ان خدمات کے معیار کو بڑھانا اور متعلقہ فیصلوں کو نافذ کرنا ہے۔

اگلے مرحلے میں آن لائن تصدیقی خدمات کے استعمال میں بہتر آسانی نظر آئے گی جس میں رسائی اور خدمات کی فراہمی کے اوقات میں بہتری آئے گی جس کے نتیجے میںمتحدہ عرب امارات کی معیشت کو فروغ دینے اور کاروباروں، کاروباریوں اور سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثالی ڈیجیٹل طور پر ترقی یافتہ مرکز کے طور پر اس کی رغبت میں مدد ملے گی۔

ترجمہ: ریاض خان ۔

http://wam.ae/en/details/1395303048661

WAM/Urdu