پیر 27 جون 2022 - 3:42:13 شام

متحدہ عرب امارات کیNDBکےبورڈآف گورنرزکے ساتویں سالانہ اجلاس میں شرکت


ابوظبی، 20 مئی، 2022 ۔۔ مالیاتی امور کے وزیر مملکت محمد ہادی الحسینی نے BRICS ممالک کے نئے ترقیاتی بینک (NDB) کے بورڈ آف گورنرز کے ساتویں سالانہ اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں NDB کی پہلی حکمت عملی کے 2017 سے2021 کے دوران کامیابیوں پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی اثرات کو فروغ دینے اور دنیا بھر میں بنیادی ڈھانچے اور پائیدار ترقی کے اہداف کی حمایت خاص طور پر ابھرتی ہوئی مارکیٹوں اور ترقی پذیر معیشتوں میں بینک کی اہم پوزیشن کو مستحکم کرنے کی کوشش پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بورڈ آف گورنرز نے 2022 سے2026 کے لیے NDB کی عمومی حکمت عملی کی بھی منظوری دی جو SDGs کے لیے بینک کی سرگرمیوں کو بڑھانے اور نئی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کرے گی۔

وزیر مملکت محمد ہادی الحسینی نے نیو ڈیولپمنٹ بینک کے صدر مارکوس ٹرائیجو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اجلاس کی اہمیت اور برکس میں بنیادی ڈھانچے اور پائیدار ترقیاتی منصوبوں کی حمایت اور فنڈنگ ​​جاری رکھنے کے لیے رکن ممالک کے درمیان تعاون مضبوط بنانے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک رکن کے طور پر پہلے اجلاس میں شرکت پر خوشی ہے اور ہم آنے والے مباحثوں میں حصہ لینے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات NDB کا سب سے نیا رکن ہے اور اپنی رکنیت کے ذریعے ہم بینک کے متاثر کن ٹریک کو مکمل کرنے کا مقصد بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک COVID-19 وبائی امراض کے منفی اثرات سے بحالی کی راہ پر گامزن ہیں۔

تاہم وبائی مرض کے دوران غیر یقینی صورتحال اور ممالک میں غیر مساوی بحالی اب بھی عالمی معیشت کے لیے شدید خطرات کا باعث ہے۔

الحسینی نے کہاکہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ پائیداری کے ایجنڈے کو چیلنج کیا جا رہا ہے اور محدود مالیاتی جگہ کی وجہ سے متعدد معیشتوں میں انفراسٹرکچر کی سرمایہ کاری سست پڑ رہی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اسی صورتحال میں انفراسٹرکچر اور پائیدار ترقی کے لیے ہماری مسلسل کوششیں پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم آہنگی کو یقینی بنانا اور عالمی پائیدار ترقی کے ایجنڈے کے ساتھ تکمیلات تلاش کرنا عالمی معیشت میں مزید حصہ ڈالنے کی ہماری صلاحیت کو بڑھا دے گا۔

نیا ترقیاتی بینک برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ، BRICS نے جولائی 2015 میں قائم کیا تھا۔ متحدہ عرب امارات نے 2021 کی کابینہ قرارداد نمبر (19) کی بنیاد پر BRICS کے نئے ترقیاتی بینک میں شمولیت اختیار کی۔

ترجمہ: ریاض خان ۔

http://wam.ae/en/details/1395303049305

WAM/Urdu