پیر 27 جون 2022 - 4:26:28 شام

عرب بین الپارلیمانی یونین کے ارکان نے شیخ خلیفہ کے سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی 

  • رؤساء البرلمانات العربية يقفون دقيقة صمت ودعاء للشيخ خليفة بن زايد
  • رؤساء البرلمانات العربية يقفون دقيقة صمت ودعاء للشيخ خليفة بن زايد

قاہرہ، 21 مئی، 2022 (وام) ۔۔ وفاقی قومی کونسل کے سپیکرصقرغباش نے قاہرہ میں عرب بین الپارلیمانی یونین کی 33ویں ہنگامی کانفرنس میں شریک عرب پارلیمنٹس کے سربراہان اوراراکین کے ساتھ مرحوم شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کے لئے احترام کے اظہار کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ عرب بین الپارلیمانی یونین (اے آئی پی یو) کی صدراوربحرین کی نمائندگان کونسل کی سپیکر فوزيہ بنت عبد الله زينل نے کہا کہ وہ عزت مآب سپریم کونسل کے اراکین،متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں ،یواے ای کی وفاقی قومی کونسل کے سپیکرعزت مآب صقرغباش اورمتحدہ عرب امارات کے تمام لوگوں سے مرحوم شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کے انتقال پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہیں۔ ہم اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ان کے درجات کو بلند اوراپنے وسیع باغات میں جگہ عطا کریں، اور یہ کہ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی قیادت میں متحدہ عرب امارات اپنی ترقی کی مہم کو جاری رکھے۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395303049650

WAM/Urdu