پیر 27 جون 2022 - 3:52:31 شام

عرب امارات میں کووڈ 19 ویکسین کی مزید 9301 خوراکیں دیدی گئیں


ابوظہبی ، 22 مئی ، 2022 (وام) ۔۔ ملک میں کووڈ 19 ویکسینیشن مہم کے بارے میں یومیہ بنیاد جاری پیشرفت سے متعلق وزارت صحت کے اعلان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا ویکسین کی مزید 9 ہزار 301 خوراکیں دیدی گئیں – ملک میں اب تک کووڈ 19 ویکسین کی مجموعی طور پر 2 کروڑ 48 لاکھ 54 ہزار 107 خوراکیں دی جاچکی ہیں ، اس طرح قومی سطح پر اس ویکسین کی فراہمی کا تناسب بڑھ کر فی 100 افراد میں 30ء251 خوراکیں ہوگیا – کووڈ 19 سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا یہ عمل وزارت صحت کے اس منصوبے کے تحت جاری ہے جس میں معاشرے کے تمام ارکان کو یہ ویکسین دی جانی ہے تاکہ اس عالمی وباء سے بچاؤ کیلئے ملک میں درکار مدافعتی صلاحت حاصل ہوسکے ۔ اس مہم سے وائرس وباء کے کیسز کی تعداد کم ہوگی اور اس وائرس کا پھیلاؤ بھی رکے گا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395303049703

WAM/Urdu