پیر 27 جون 2022 - 2:46:02 شام

خلیفہ حفطر کی صدر محمد بن زاید سے شیخ خلیفہ کی وفات پر تعزیت

ویڈیو تصویر

ابوظبی، 21 مئی، 2022 ۔۔ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان سے لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر فیلڈ مارشل خلیفہ بلقاسم حفطر نےشیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کے انتقال پر تعزیت کی۔ قصر الشاطی محل میں خلیفہ حفطر نے عزت مآب شیخ محمد کو متحدہ عرب امارات کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں ان کی مسلسل کامیابی کی دعاکی۔ شیخ محمد نے متحدہ عرب امارات اور اس کے عوام کی طرف سےاظہار یکجہتی کے جذبات کے لیے خلیفہ حفطر کا شکریہ ادا کیا اور لیبیا اور اس کے عوام کے لیے امن، ترقی اور استحکام کی دعاکی۔ ملاقات میں شیخ حمدان بن محمد بن زید النہیان، صدارتی امور کی وزارت کے مشیر برائے خصوصی امور شیخ محمد بن حمد بن تہنون النہیان اور متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر ڈاکٹر انور قرقاش اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علی بن حماد الشمسی بھی شریک تھے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395303049640

WAM/Urdu