پیر 27 جون 2022 - 8:56:49 صبح

دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ میں ملوث79ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائیں


ابوظہبی، 22 مئی، 2022 (وام) ۔۔ منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے جرائم کے کیسز کی سماعت کرنے والی ابوظہبی کی فوجداری عدالت نے مختلف ممالک کے 79 افراد پر مشتمل ایک منظم جرائم پیشہ گروہ کو سزا سنائی ہے جو سیکیورٹیز بروکریج اور تجارتی خدمات پیش کرنے والی چینی ویب سائٹ کے جعلی یو آر ایلز استعمال کرنے ، متاثرہ افراد کودھوکہ دینے کے لیے سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے آمادہ کرتے جس کا مقصد ان کی سرمایہ کاری کی رقم کو استعمال کرنا اور وہ فراڈ سے حاصل ہونے والی رقوم کے ذرائع چھپانے کے لیے منی لانڈرنگ میں بھی ملوث تھے۔ عدالت میں موجود 66 ملزمان اوراسی جرائم پیشہ گروہ میں شامل دیگر 13غیر حاضر ملزمان کو سزا سنائی گئی،جن میں 72 چینی شہری، ایک اردنی، دو نائجیرین، دو کیمرونیئن، جبکہ یوگنڈا اور کینیا کا ایک ایک شہری شامل تھے ۔ملزمان کو تین سے 15 سال تک قید اور متعلقہ سزا پوری کرنے کے بعد ملک سے جلاوطنی، اور ہر ملزم کو 2لاکھ درہم سے 10لاکھ درہم تک جرمانے کے علاوہ ملزمان سے برآمدکی گئی تمام رقوم کے ساتھ ساتھ بینک بیلنس ، رئیل اسٹیٹ، کاریں، کمپیوٹر، موبائل فون، گھڑیاں اور زیورات ضبط کرنے کی سزائیں سنائی گئیں۔ کیس کی تفصیلات کے مطابق ملزمان کسی اور نامعلوم ملزم کے ساتھ مل کر چین میں قائم سیکیورٹیز ٹریڈنگ میں مہارت رکھنے والی ویب سائٹ کے انٹرنیٹ پروٹوکول کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے اور سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کرنے والے متاثرین کو دھوکہ دینے کی نیت سے دوسروں کا فرضی پتہ استعمال کرنے میں ملوث تھے اورانہوں نے فراڈ سے حاصل کردہ رقوم کے ذرائع چھپانے کے لیے منی لانڈرنگ کا ارتکاب کیا۔ ترجمہ۔ْتنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395303049680

WAM/Urdu