بدھ 29 جون 2022 - 11:03:04 صبح

لیبیا کے وزیراعظم کی شیخ محمد بن زاید سے شیخ خلیفہ کی وفات پر تعزیت

  • رئيس الدولة يتلقى التعازي بوفاة الشيخ خليفة من عبد الحميد الدبيبة
  • رئيس الدولة يتلقى التعازي بوفاة الشيخ خليفة من عبد الحميد الدبيبة
ویڈیو تصویر

ابوظبی، 21 مئی، 2022 ۔۔ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان سے لیبیا کی قومی اتحاد کی حکومت کے وزیر اعظم عبدالحمید الدبیبہ نےشیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ قصر الشاطی میں لیبیا کے وزیراعظم نے عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کو متحدہ عرب امارات کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں ان کی مسلسل کامیابی کی دعاکی۔ عزت مآب شیخ محمد نے متحدہ عرب امارات اور اس کے عوام کی طرف سے اظہار یکجہتی کے جذبات کے لیے قومی اتحاد کی حکومت کے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور لیبیا اور اس کے عوام کے لیے ہم آہنگی، امن، ترقی اور استحکام کی دعاکی۔ ملاقات میں شیخ حمدان بن محمد بن زید النہیان، صدارتی امور کی وزارت کے مشیر برائے خصوصی امور شیخ محمد بن حمد بن تہنون النہیان اور متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر ڈاکٹر انور قرقاش اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علی بن حماد الشمسی بھی شریک تھے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395303049638

WAM/Urdu