پیر 27 جون 2022 - 10:00:16 صبح

وام کے وفد کاارجنٹائن اور چلی میں ممتازمیڈیا اداروں کا دورہ

  • وفد
  • وفد
  • وفد
  • وفد
  • وفد
  • وفد
  • وفد
  • وفد
ویڈیو تصویر

سنتیاگو۔بیونس آئرس، 22 مئی، 2022 ۔۔ امارات نیوز ایجنسی (وام) کے ایک وفد نے ڈائریکٹر جنرل محمد جلال الرئیسی کی قیادت میں خبروں کے تبادلے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے چلی اور ارجنٹائن میں میڈیا کے متعدد اداروں کا دورہ کیا۔ یہ دورے لاطینی امریکہ میں میڈیا آؤٹ لیٹس کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے اور بین الاقوامی میڈیا پلیئرز کے ساتھ اسٹریٹجک کام کے تعلقات کا ایک وسیع نیٹ ورک بنانے کی وام کی کوششوں کا حصہ ہے۔ چلی میں رہتے ہوئے وفد نے سنتیاگو میں قائم ملک کےدوسرے قدیم ترین ٹی وی چینل Canal 13کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ۔ وفد کو چینل کے کام کے بارے میں بتایا گیا جس نے 1959 میں نشریات شروع کیں اور یہ واحد جنوبی امریکی ٹیلی ویژن اسٹیشن ہے جو اس وقت یورپی براڈکاسٹنگ یونین کا ایسوسی ایٹ رکن ہے۔ وفد نے چلی کے نیشنل ٹیلی ویژن (TVN) کے ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا جس نے 1969 میں نشریات شروع کیں۔ انہوں نے 1950 میں قائم ہونے والے اخبار La Tercera کے ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا جہاں وام کے وفد کو اخبار کی تاریخ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر میڈیا تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفد نے میگا ٹی وی نیٹ ورک کے ہیڈ کوارٹر اور چلی ویژن کے ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا جس کی بنیاد 1959 میں رکھی گئی تھی۔ دورے کے دوران وام کے وفد نے خبروں کے تبادلے کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے چلی ویژن کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ اس کے بعد وفد نے ریڈیو Bio-Bio کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا تاکہ میڈیا کے مشترکہ کام میں اپنے تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ ارجنٹائن کے دورے کے دوران وام کے وفد نے 1951 میں نشریات شروع کرنے والے TVP ٹیلی ویژن نیٹ ورک اور 1945 میں قائم ہونےو الے کلیرن اور ارجنٹائن کےسب سے بڑے اور دنیا کے دوسرے سب سے زیادہ پھیلنے والا ہسپانوی زبان کےاخبار کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ وام کے وفد نے ہسپانوی زبان کے ایک معروف ڈیجیٹل اخبار Redaccion کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران اخبار کے ساتھ میڈیا تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔ ارجنٹائن میں قائم لاطینی امریکہ کی نیوز ایجنسی اور C5N ٹیلی ویژن چینل کے ساتھ تعاون کے دو معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے۔ وام کے وفد نے بیونس آئرس میں واقع ایک ٹیلی ویژن اسٹیشن کینال 9 (جسے ایل نیویو بھی کہا جاتا ہے) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایک تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔ ارجنٹائن کے دورے میں ارجنٹائن کی قومی خبر رساں ایجنسی تلام کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ بھی شامل ہےجو 1945 میں قائم کیا گیا تھا۔ وفد نے 1990 میں قائم ہونے والے Telefe ٹیلی ویژن، ارجنٹائن کے اخبار Infobae اور بیونس آئرس اکانومیکو کےآن لائن نیوز پورٹل کا بھی دورہ کیا۔ وفد نے بیونس آئرس میں آرٹیر ٹیلی ویژن کمپنی کے صدر دفتر کا بھی دورہ کیا جو ارجنٹائن اور اس کے پڑوسی ممالک میں ٹی وی پروگرام تیار اور نشر کرتی ہے۔ وام کے ڈائریکٹر جنرل محمد جلال الرئیسی نے وفد کے چلی اور ارجنٹائن میں متعدد ممتاز میڈیا اداروں کے دوروں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ان اداروں کے ساتھ پائیدار شراکت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وام بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ اپنے تعاون اور شراکت داری کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاطینی امریکہ کے ممالک میں بہت سے معروف میڈیا ادارے ہیں اور وام ان کے ساتھ مہارت کا تبادلہ کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ چلی اور ارجنٹائن کے میڈیا اداروں کو گلوبل میڈیا کانگریس میں شرکت کے لیے مدعو کرنے کا ایک مثالی موقع ہے جو متحدہ عرب امارات نومبر میں ابوظہبی میں منعقد کرے گی۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395303049790

WAM/Urdu