ہفتہ 02 جولائی 2022 - 1:08:44 شام

ایف این سی پارلیمانی ڈویژن کی جی سی سی - یورپی پارلیمانی کمیٹی کے پانچویں اجلاس میں شرکت

  • الشعبة البرلمانية الإماراتية تشارك في اجتماع برلماني خليجي أوروبي
  • الشعبة البرلمانية الإماراتية تشارك في اجتماع برلماني خليجي أوروبي
  • الشعبة البرلمانية الإماراتية تشارك في اجتماع برلماني خليجي أوروبي

ابوظہبی، 26 مئی، 2022 (وام) ۔۔ وفاقی قومی کونسل (ایف این سی) پارلیمانی ڈویژن نے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) - یورپی پارلیمانی کمیٹی کے پانچویں اجلاس میں شرکت کی۔ ورچوئلی طور پر جمعرات کو منعقد ہونے والے اس اجلاس میں جی سی سی کے رکن ممالک کے پارلیمانی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اماراتی پارلیمانی ڈویژن کی نمائندگی ایف این سی کے متعدد اراکین نے کی۔ اجلاس کے آغاز میں سعودی شوریٰ کونسل کے رکن اور کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ابراہیم النحاس نے شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کے انتقال پر انتہائی دلی تعزیت کا اظہار کیا اور صدر عزت مآب شیخ محمد بن زایدآل نھیان کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ شرکاء نے کمیٹی کے امور کے ساتھ ساتھ عرب جزیرہ نما کے ساتھ تعلقات کے لیے یورپی پارلیمنٹ کی ڈیلیگیشن(ڈی آر اے پی) کے ساتھ دو طرفہ اجلاس کے امکان اور توانائی کی منتقلی پر ای یو اور جی سی سی کے درمیان پارلیمانی ڈائیلاگ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں یورپی یونین (ای یو) اور جی سی سی ممالک کے درمیان پارلیمانی ڈائیلاگ کے موضوعات کی منظوری دی گئی جن میں صحت، تحفظ آب ، تحفظ خوراک ، پانی کو صاف کرنا، توانائی کی منتقلی، کاربن اخراج میں کمی،اور دونوں فریقین کے اداروں کے درمیان کووڈ19 کی وبا کے اثرات کے حوالے سے تعاون اور انسانی حقوق شامل ہیں۔ ترجمہ۔تنویرملک http://wam.ae/en/details/1395303051524

WAM/Urdu