ہفتہ 02 جولائی 2022 - 1:16:52 شام

اقوام متحدہ عہدیدارکا متحدہ عرب امارات کی ماحول دوست کوششوں پر اظہار ستائش

ویڈیو تصویر

دبئی، 22 جون، 2022 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات میں اقوام متحدہ کی ریزیڈینٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر دينا عساف نے ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی ماحول دوست کوششوں کی تعریف کی ہے۔ اقوام متحدہ کی عہدیدار نے ماحولیاتی ایجنسی ابوظہبی کے یکم جون سے مشرق وسطیٰ کے پہلے شہر کے طور پر ابوظہبی میں ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے ، دبئی اربن ماسٹر پلان 2040 اور کاربن غیر جانبداری 2050 کے متحدہ عرب امارات کے اسٹریٹجک وژن جیسے اقدامات کو سراہا۔ دبئی میں عرب گرین سمٹ 2022 میں شرکت کے موقع پر امارات نیوز ایجنسی (وام) کو دئے گئے ایک بیان میں، عساف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کی 28ویں موسمیاتی تبدیلی کانفرنس ( سی اوپی 28) کے انعقاد کی تیاریوں میں تمام شعبوں کو شامل کرنا شروع کیا ہے اور یہ کہ سربراہی اجلاس اوراس کی تیاریوں کے حوالے سے ہونے والے اجلاسوں کا مقصد بنیادی طور پر معدنی ایندھن کے متبادل ذرائع تلاش کرنا ہے۔ اقوام متحدہ کی عہدیدار نے اس بات پر زور دیا کہ ایک پائیدار مستقبل کے لیے گردشی معیشت کو ترقی دینانہ صرف حکومت اور نجی شعبے بلکہ ہر کسی کی ذمہ داری ہے ۔ متحدہ عرب امارات میں اقوام متحدہ کی نمائندگی کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہدف ایک ساتھ کام کرنے کے لیے خیالات اور سلیوشنز کے اشتراک سے حاصل کیا جا سکتا ہے ،انہوں نے متحدہ عرب امارات کو ایک رول ماڈل قرار دیا جس کی دوسرے ممالک پیروی کریں گے۔ عساف نے متحدہ عرب امارات کی موسیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی کوششوں کو سراہا کیونکہ ملک 2050 تک کاربن غیر جانبداری "زیرو کاربن" کے لیے اپنے وژن کا اعلان کرنے والے اولین ممالک میں سے ایک ہے،ان کا کہنا تھا کہ ایک تنظیم کے طور پر، اقوام متحدہ کو یقین ہے کہ متحدہ عرب امارات ان اہداف کو مقررہ وقت سے پہلے حاصل کرلے گا۔ انہوں نے عرب معاشروں میں نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت کو اجاگر کیا تاکہ ایسے جدید ذرائع تلاش کیے جا سکیں جنہیں خطے میں پائیدار مستقبل کے لیے بہتر طور پر استعمال کیا جا سکے۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ عرب خطے میں اہم ترین شمسی توانائی سمیت قابل تجدید توانائی کے وافروسائل موجود ہیں انہوں نے ان وسائل اور دیگر قدرتی وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو تمام ممالک اور آنے والی نسلوں کے لیے کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395303059707

WAM/Urdu