ہفتہ 02 جولائی 2022 - 11:15:00 صبح

متحدہ عرب امارات کا زلزلے سے ہونے والے نقصان پر افغان عوام سے اظہار یکجہتی


ابوظہبی، 22 جون، 2022 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے افغانستان کے جنوب مشرقی صوبوں خوست اور پکتیکا میں آنے والے شدید زلزلے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر افغان عوام کے ساتھ دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیاہے، زلزلے کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون (ایم او ایف اے آئی سی) نے افغان عوام اور اس زلزلے کے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395303059773

WAM/Urdu