ہفتہ 02 جولائی 2022 - 12:55:35 شام

محمد بن زاید سے صومالی صدرکی ملاقات،عزت مآب کا صومالیہ کے لئے متحدہ عرب امارات کی حمایت کااعادہ

  • رئيس الدولة يستقبل رئيس الصومال ويؤكد دعم الإمارات كل ما يحقق السلام و الاستقرار و التنمية للشعب الصومالي الشقيق
  • رئيس الدولة يستقبل رئيس الصومال ويؤكد دعم الإمارات كل ما يحقق السلام و الاستقرار و التنمية للشعب الصومالي الشقيق
  • رئيس الدولة يستقبل رئيس الصومال ويؤكد دعم الإمارات كل ما يحقق السلام و الاستقرار و التنمية للشعب الصومالي الشقيق
ویڈیو تصویر

ابوظہبی، 22 جون، 2022 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے صومالیہ کے عوام کی ترقی، استحکام، خوشحالی اورایک بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے ان کی امنگوں کے حصول کے لیے متحدہ عرب امارات کی مسلسل اور ہمہ گیر حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ عزت مآب نے ان خیالات کااظہار قصرالشاطی میں صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود سے ملاقات کے دوران کیا۔ صدر عزت مآب نے صومالیہ کے رہنما کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں صومالیہ کی صدارت سنبھالنے پرمبارکباد دی اور انکی قیادت میں ملک میں استحکام، ترقی اور امن کے لیے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے میں کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔ صومالی صدر نے اپنے ملک کی حمایت پر متحدہ عرب امارات کے تاریخی موقف کو سراہتے ہوئے اپنے عوام کے کے لیے عزت مآب کے مخلصانہ جذبات کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں، خاص طور پر ترقی کے حوالے سے تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماوں نے صومالیہ میں قیام امن کے لیے جاری کوششوں پر بھی بات چیت کی۔ شیخ محمد نے مستقبل کے امن و استحکام کے لیے صومالیہ کے عوام کی ریاستی تعمیرکی کوششوں میں متحدہ عرب امارات کی حمایت کے لیےاپنے عزم کا اعادہ کیا اور تعمیر، ترقی و استحکام کے شعبوں میں صومالی حکومت اور ریاستی اداروں کی کوششوں کے استحکام کے لیے متحدہ عرب امارات کی نیک خواہشات کااظہار کیا۔ اس موقع پر صومالیہ کے صدر نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات اور صومالیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور خطے میں استحکام اور سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اور صدارتی امور کے وزیرعزت مآب شیخ منصوربن زاید آل نھیان،عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن زايد آل نهيان، وزیرمملکت شيخ شخبوط بن نهيان بن مبارك آل نهيان،متحدہ عرب امارات کے صدرکے سفارتی مشیرڈاکٹر انور قرقاش کے علاوہ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علی بن حماد الشامسی اور صومالیہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیرمحمد احمد العثمان کے ساتھ ساتھ صومالی صدر کے ہمراہ دورہ پر آئے وفد نے بھی شرکت کی۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395303059922

WAM/Urdu