بدھ 06 جولائی 2022 - 11:12:25 شام

مسلم عمائدین کونسل کا تباہ کن زلزلے کے افغان متاثرین سے اظہار یکجہتی


ابوظہبی، 23 جون، 2022 (وام) ۔۔ الازہر کے امام اکبر فضیلت مآب ڈاکٹراحمد الطیب کی زیرصدارت مسلم عمائدین کی کونسل نے افغانستان کے جنوب مشرقی صوبوں خوست اور پکتیکامیں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افرادکے خاندانوں ،زخمیوں اور افغان عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں، کونسل نے بین الاقوامی اور علاقائی امدادی اداروں پر زور دیا کہ وہ متاثرین کے خاندانوں کی مدد اور متاثرہ افراد کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے فوری انسانی و طبی امداد فراہم کریں۔

کونسل نے زلزلے کے المناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

ترجمہ۔تنویر ملک

http://wam.ae/en/details/1395303060066

WAM/Urdu