منگل 05 جولائی 2022 - 1:56:19 صبح

صدرمحمد بن زاید کی افغانستان کے زلزلہ متاثرین کی امدادکے لیے ایئر برج آپریشن شروع کرنے کی ہدایت


ابوظہبی، 23 جون، 2022 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی ہدایت پر، افغانستان میں زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے فضائی راستے سے خوراک ،ادویات اور طبی سامان کی امداد فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت ایک طبی ٹیم اور فیلڈ اسپتال افغانستان روانہ کر دیا گیا ہے۔

امدادی کھیپ افغانستان کو موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی کوششوں اور حال ہی میں ملک کے جنوب مشرقی صوبوں میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اس کے موثر تعاون کے تحت فراہم کی جارہی ہے۔زلزلے کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہے اس کے علاوہ افغان آبادی کے ایک بڑے طبقے بالخصوص عمررسیدہ افراد، خواتین اور بچوں کو خوراک اور طبی سامان کی قلت کا سامنا ہے۔

ترجمہ۔تنویر ملک

http://wam.ae/en/details/1395303060196

WAM/Urdu